سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، جونٹی روڈز عنقريب ايکشن ميں
15 اکتوبر 2019اشتہار
’روڈ سيفٹی ورلڈ سيريز‘ کا اولين ٹورنامنٹ آئندہ برس بھارت ميں منعقد ہو گا۔ اس سالانہ ٹورنامنٹ ميں پانچ ممالک آسٹريليا، جنوبی افريقہ، سری لنکا، ويسٹ انڈيز اور بھارت کے سابق و موجودہ کھلاڑی شرکت کريں گے۔ يہ سيريز بھارت کے مختلف شہروں ميں دو تا سولہ فروری تک کھيلی جائے گی۔
اولين ٹورنامنٹ ميں ميزبان ملک کے تاريخ ساز بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی شریک ہوں گے۔ چھياليس سالہ ٹنڈولکر اب بھی ٹيسٹ اور ون ڈے کرکٹ ميں سب سے زيادہ زنر بنانے والے کھلاڑی ہيں۔ انہوں نے اپنے چوبيس سالہ کيريئر ميں ايک روزہ اور ٹيسٹ ميچوں ميں مشترکہ طور پر چونتيس ہزار سے زائد رنر بنا رکھے ہیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس ٹورنامنٹ ميں برائن لارا، ویرندر سہواگ، آسٹريلوی فاسٹ بالر بريٹ لی، سری لنکا کے تلکرتنے دلشن اور جنوبی افريقہ کے جونٹی روڈز بھی شرکت کريں گے۔
ٴع س / ع ح، نيوز ايجنسياں