شوہر کی بے وفائی، جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی
7 نومبر 2017نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک ایرانی عورت اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ دوحا سے بالی کی طرف سفر کر رہی تھی۔ اس عورت نے اپنے سوتے ہوئے شوہر کے ہاتھ کی انگلی سے اس کا لاک ہوا فون کھول کر اس کے میسیجز پڑ ھنا شروع کر دیے۔
اپنے شوہر کے ممکنہ معاشقوں کے بارے میں جاننے کے بعد اس عورت نے اپنے شوہر کو مارنا شروع کر دیا۔ جہاز کے عملے نے لڑائی رکوانے کی کوشش کی لیکن وہ صورتحال قابو میں لانے میں ناکام رہے۔ حالات اتنے خراب ہوگئے کہ جہاز کے پائلٹ کو بھارت کے جنوبی شہر چنائی میں لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔
اطلاعات کے مطابق بھارت سے انڈونیشیا کی معمول کی پرواز میں اس خاندان نے پرواز نہیں کی۔ اس عورت اس کے شوہر اور ان کے بیٹے کو جہاز سے بھارت میں اتار لیا تھا۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اس خاندان کو چنائی کے ہوائی اڈے سے کوالالمپور بھجوا دیا گیا تھا اور ان کے خلاف کوئی پولیس ایکشن نہیں لیا گیا۔