1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صحافی ظاہر کر کے انسانوں کی اسمگلنگ، آٹھ بھارتی گرفتار

29 مارچ 2018

آسٹريليا ميں آٹھ بھارتی شہريوں کو گرفتار کر ليا گيا ہے جن کا دعوی ہے کہ وہ کھيلوں کے صحافی ہيں اور کامن ويلتھ گيمز کے سلسلے ميں وہاں پہنچے ہيں۔ ايک اور بھارتی شہری پر انسانوں کی اسمگلنگ کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2vD7A
USA Symbolbild Polizei Absperrband
تصویر: Getty Images/M. Makela

آسٹريلين فيڈرل پوليس اور آسٹريلين بارڈر فورس (ABF) کے مطابق نو افراد پر مشتمل يہ گروپ بدھ اور جمعرات کی درميانی شب برسبين کے ہوائی اڈے پر پہنچا جہاں اس کے تمام ارکان کو حراست ميں لے ليا گيا۔اطلاعات ہيں کہ يہ گروپ تھائی لينڈ کے شہر بنکاک کے ہوائی اڈے سے ہوتا ہوا آسٹريليا پہنچا۔ بنکاک ميں اے بی ايف کے رکن نے انہيں ’غير حقيقی مسافر‘ قرار ديتے ہوئے برسبين اطلاع کر دی تھی۔ يوں جب يہ افراد برسبين پہنچے، تو اے بی ايف کے ارکان پہلے ہی سے چوکنا تھے۔

آسٹريلوی حکام کی جانب سے جاری کردہ ايک بيان کے مطابق ان افراد نے تصديق شدہ صحافی ہونے اور ’گولڈ کوسٹ گيمز‘ کے ليے رپورٹنگ کرنے کا دعوی کيا تھا۔ تاہم اب انہيں جعلی دستاويزات اور شناخت دکھانے پر ملک بدری کا سامنا ہے۔

اس گروپ کے ايک رکن اور سفر کے منتظم راجيش کمار ش پر انسانوں کی اسمگلنگ اور جعلی دستاويزات بنانے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اور جرائم ثابت ہونے پر اسے بيس سال تک قيد کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ اس چھياليس سالہ بھارتی شہری کو آج بروز جمعرات عدالت ميں پيش کيا گيا۔ ان کی آئندہ پيشی چھ اپريل کو ہے۔

ع س / ص ح، نيوز ايجنسياں