صحرائی ٹیلوں پر گاڑی چلانا ہر کسی کا کام نہيں۔ صلاحيت، مہارت اور تجربہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمت اور دليری بھی درکار ہوتی ہے۔ اب تک اس ميدان ميں مرد ہی پیش پیش رہے ہيں مگر اب قطر ميں ايک غير ملکی خاتون نے يہ روايت توڑتے ہوئے پدر شاہی معاشرے ميں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ مليے قطر کی پہلی آف روڈنگ مارشل مارسيلے ورز سے۔