1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لانگ مارچ کرنے والے وکلاء آج اسلام آباد پہنچیں گے

13 جون 2008

پاکستان میں معزول ججوں کی بحالی کے لئے لا نگ مارچ کرنے والے جو وکلاء اور سیاسی کارکن کل جمعرات کی شام لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے تھے وہ آج جمعہ کی دوپہر وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے۔

https://p.dw.com/p/EIuO
اسلام آباد شہر کے اہم ترین حصے کو لانگ مارچ کے شرکاء کے لئے ممنوع قرار دے دیا گیا۔تصویر: AP Photo

اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء کے استقبال کے لئےوکلاء، تاجروں اور سیاسی کارکنوں کی طرف سے وسیع تر تیاریاں کی گئی ہیں اور رات بھر وہاں مختلف استقبالی کیمپوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ اس بارے میں نئی تفصیلات پر مشتمل اسلام آباد سے جمعہ کی صبح ایک رپورٹ ہمیں شکور رحیم نے روانہ کی۔