مقابلے میں حصہ لینے کے لیے شکریہ
23 جون 2015گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہمیں دنیا بھر اور خاص طور پر پاکستان سے مقامی ہیروز کی بہت سی متاثر کن کہانیاں موصول ہوئیں۔
انہی کہانیوں کی بدولت ایسی بہت سی نئی پاکستانی شخصیات بھی ہمارے علم میں آئیں، جو معاشرتی سطح پر حقیقی معنوں میں مثبت اور قابل تقلید تبدیلیوں کی وجہ بن رہی ہیں۔ اس سلسلے میں بہت سی تفصیلات اور تجاویز بھیجنے پر ہم اپنے تمام سامعین، قارئین اور صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم نے تمام موصولہ کہانیوں کا بغور جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور آئندہ چند ہفتوں کے دوران انعامات پانے والے شرکت کنندگان کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ آپ بس باقاعدگی سے ہماری ویب سائٹ dw.com/urdu وزٹ کرتے رہیں۔
لوکل ہیروز اور دنیا کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف دیگر شخصیات کے بارے میں تفصیلات جاننے کے آپ ڈی ڈبلیو ٹی وی کا پروگرام ’لوکل ہیروز‘ بھی دیکھ سکتے ہیں۔