میڈونا اور گئے رچی میں طلاق
16 اکتوبر 2008اشتہار
گزشتہ کئی ماہ سے اڑنے والی افواہیں آخرکار سچ ثابت ہو ہی گئی ہیں۔ امریکی زرائع ابلاغ میں میڈونا ور رچی کےمابین اختلافات کی خبریں کئی ماہ سے بڑے تواتر سے چھپتی رہیں لیکن دونوں ہی، ان افواہوں کو بے بنیاد اور من گھڑت کہانیاں قرار دیتے ہوئے نظر انداز کرتے رہے۔
ان افواہوں کے بیچ میڈونا اور رچی بڑی باقاعدگی کےساتھ اکٹھے بھی نظر آتے رہے ، شائد دونوں ہی اس خبر کو عام کرنے کے بارے میں کسی خاص وقت کی تلاش میں تھے۔ اب اس اطلاع کے بعد کے رچی اور میڈونا اچھے طریقے سے علیحدہ ہو رہے ہیں، میڈونا کی ترجمان نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ ان کی طلاق کا معاملہ عدالت سے رجوع کئے بغیر ہی خیر و عافیت سے طے پا جائے۔ واضح رہے کہ میڈونا اور رجی کی شادی دسمبر سن دو ہزار میں ہوئی تھی۔