1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

'میں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے'

2 اپریل 2008

پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو امتیازی سلوک سے تعبیر کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Di82
تصویر: AP

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور کرکٹر شعیب اختر نے اسلام آباد میں آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چن کر نشانا بنایا گیا۔شعیب نے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا جس کے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ان کے خلاف ایسا فیصلہ کرنا پڑا۔

شعیب کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں پی سی بی کی طرف سے ان کے کھیلنے پر عائد پابندی کے خلاف اپیل کریں گے اور یہ کہ اس سلسلے میں ضرورت پڑنے پر وہ اعلیٰ عدالتوں کا رُخ بھی کرسکتے ہیں۔

PCB کی انضباطی کمیٹی نے بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں شعیب اختر کے کرکٹ کھیلنے پر پانچ سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پی سی بی کے فیصلے کے مطابق شعیب اختر آئیندہ پانچ برس تک اپنے ملک میں یا ملک سے باہر قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

مشہور پاکستانی بولر اپنے کیریر کے دوران متعدد بار تنازعات کا شکار ہوتے رہے ہیں۔