بینائی نہ ہونے کے باوجود خواب ديکھنا اور پھر انہيں پورا بھی کرنا بہت بڑی بات ہے۔ کوسوو سے تعلق رکھنے والی لُمينيے بيريشا نے نابينا ہونے کے باوجود صحافت کی ڈگری مکمل کی اور آج وہ ريڈيو کوسوو ميں ملازمت کر رہی ہيں۔ اپنے اس سفر ميں لُمينيے بيريشا کو قدم قدم پر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ليکن کہتے ہیں نا جب ارادے پختہ ہوں، تو کوئی رکاوٹ معنی نہيں رکھتی۔