1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نمبروَن کی پوزیشن پر ڈورٹمنڈ کی گرفت اور بھی مضبوط

6 دسمبر 2010

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے رواں سیزن کا 15واں میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے، جس کے اختتام پر ڈورٹمنڈ کی ٹیم بدستور نمبر ایک کی پوزیشن پر ہے۔ اس نے اتوار کے ایک میچ میں نیورمبرگ کو ہرایا۔

https://p.dw.com/p/QQK2
تصویر: dapd

ڈورٹمنڈ نے نیورمبرگ کے خلاف میچ میں دو گول کئے جبکہ نیورمبرگ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ اس میچ میں فتح سے لیگ کے ٹیبل پر ڈورٹمنڈ کے پوائنٹس 40 ہو گئے، یعنی نمبروَن کی پوزیشن پر اس ٹیم کی گرفت اور بھی مضبوط ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی ڈورٹمنڈ کو کلب کی تاریخ میں تیسری مرتبہ غیرسرکاری ’آٹم ٹائٹل‘ بھی دیا گیا ہے۔

ڈورٹمنڈ نے رواں سیزن میں 15 میچ کھیلے ہیں، جن میں سے 13میں اسے فتح ہوئی ہے۔

اتوار ہی کو ایک دوسرے مقابلے میں بائرلیورکوزن نے کولون کے کلب کو تین دو سے ہرا دیا۔ یوں ٹیبل پر لیورکوزن کے پوائنٹس 29 ہو گئے ہیں اور یہ دوسرے نمبر کی ٹیم مائنز سے ایک پوائنٹ کے فرق سے ذرا ہی پیچھے یعنی تیسرے نمبر پر ہے۔ مائنز ہفتہ کو فرینکفرٹ کے خلاف میچ دو ایک سے ہار گئی تھی۔

Fußball Bundesliga Hamburg Freiburg Flash-Galerie
ہیمبرگ اور فرائی برگ کے درمیان میچتصویر: dapd

بنڈس لیگا کے 15ویں میچ ڈے کے دیگر مقابلوں میں شالکے نے دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کو دو صفر سے مات دی ہے۔ ہینوور نے مؤنشن گلاڈباخ کو دو ایک سے ہرایا ہے۔ فرائی برگ نے ہیمبرگ کو ایک صفر سے شکست دی ہے۔ اشٹٹ گارٹ اور ہوفن ہائیم کا میچ ایک ایک جبکہ وولفس برگ اور بریمن کا مقابلہ صفرصفر سے برابر رہا ہے۔

بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن ہینوور کو حاصل ہے اور اس کے پوائنٹس 28 ہیں۔ پانچویں نمبر پر 24 پوائنٹس کے ساتھ فرائی برگ ہے۔ ہوفن ہائیم، بائرن میونخ اور فرینکفرٹ 23 تیئس پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب، چھٹے، ساتویں اور آ ٹھویں نمبر پر ہیں۔ ان کی پوزیشنیں پوائنٹس برابر ہونے کی وجہ سے گول اوسط سے طے کی گئی ہیں۔ ہیمبرگ آٹھویں نمبر پر ہے اور اس کے پوائنٹس 21 ہیں جبکہ دسویں نمبر پر 19پوائنٹس کے ساتھ ویردیر بریمن ہے۔

Flash-Galerie Fussball, 1. Bundesliga, Saison 2010/2011, 15. Spieltag, FC Schalke 04 - FC Bayern Muenchen
شالکے اور بائرن میونخ کے کھلاڑی بال کے حصول کے لئے کوشاںتصویر: dapd

رپورٹ: ندیم گِل/خبررساں ادارے

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں