1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’نوجوان پاکستانی فاسٹ بالرز کئی کو حيران کريں گے‘

21 اکتوبر 2019

آسٹريليا کے دورے کے ليے پاکستان کی سولہ رکنی ٹيسٹ ٹيم کا اعلان پير اکيس اکتوبر کو کر ديا گيا۔ اس ٹيم ميں دو ايسے نئے نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہيں جن کے بارے ميں خيال ہے کہ اس وقت وہ پاکستان کے تير ترين فاسٹ بالرز ہيں۔

https://p.dw.com/p/3Re26
ICC Cricket World Cup | Australien vs. Pakistan
تصویر: picture-alliance/empics/D. Davies

سولہ سالہ نسيم شاہ، سترہ سالہ موسی خان اور شاہ آفريدی نامی ايک اور ٹين ايجر کو آسٹريليا ميں دو ٹيسٹ ميچوں کی سيريز کے ليے سولہ رکنی ٹيم ميں شامل کر ليا گيا ہے۔ ٹيم ميں محمد عباس اور عمران خان بھی شامل ہيں۔ يوں صاف ظاہر ہے کہ دورہ آسٹريليا کے ليے پاکستان کی سليکشن کميٹی نے فاسٹ بالنگ پر زور ديا ہے۔ ايسا دکھائی ديتا ہے کہ نو منتخب ٹيسٹ کپتان اظہر علی کے پاس فاسٹ بالنگ کے شعبے ميں کافی آپشنز دستياب ہوں گے۔

ہيڈ کوچ اور چيف سليکٹر مصباح الحق نے ايک پريس کانفرنس ميں بتايا، ’’ٹيم کو ذرا مختلف کرکٹ کھيلنے کی ضرورت ہے۔ ٹيم کا توازن ہميں جارحانہ کرکٹ کھيلنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔‘‘ مصباح نے مزيد کہا کہ موسی اور نسيم جيسے نوجوان کھلاڑيوں کو ٹيم ميں شامل کرنا ايک دليرانہ فيصلہ ہے ليکن انتظاميہ اس بات سے بھی واقف ہے کہ تازہ اور جارحانہ بالنگ اٹيک، ٹيم کے ليے اچھی ہے۔ سابق کپتان نے مزيد کہا، ’’ميں يقين رکھتا ہوں کہ يہ دونوں لڑکے اپنے پيس، سوئنگ اور ايک ہی رفتار سے طويل اسپيلز کرانے کی صلاحيت سے کئی لوگوں کو متاثر کريں گے۔‘‘

پاکستان نے حال ہی ميں سابق کپتان سرفراز احمد کی جگہ اظہر علی کو ٹيسٹ ٹيم کا کپتان بنايا ہے جبکہ سرفراز کی جگہ وکٹ کيپنگ محمد رضوان کريں گے۔

پاکستان اور آسٹريليا کے مابين پہلا ٹيسٹ اکيس نومبر سے برسبين ميں کھيلا جائے گا جبکہ دوسرا ڈے اينڈ نائٹ ٹيسٹ ہو گا اور يہ انتيس نومبر سے ايڈيليڈ ميں کھيلا جائے گا۔ نوجوانوں کی ٹيم ميں شامل کرنے کی پاکستانی سليکشن کميٹی کی پاليسی اس سے بھی ظاہر ہے کہ شعيب ملک اور محمد حفيظ کو ٹی ٹوئنٹی سيريز سے خارج کر ديا گيا، جو ٹيسٹ ميچز سے پہلے کھيلی جائے گی۔

ع س / ع ا، نيوز ايجنسياں