1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیپال میں بنگلہ دیشی طیارہ گر کر تباہ

12 مارچ 2018

بنگلہ دیش سے پرواز کرنے والا مسافر طیارہ نیپال میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارے میں 71 افراد سوار تھے تاہم حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔  

https://p.dw.com/p/2uAJW
Nepal Flugzeugabsturz, Flug aus Bangladesch
تصویر: picture-alliance/Zuma Press/Xinhua

نیپالی آرمی کے ترجمان  بریگیڈئیر جنرل گوکل بھنڈاری کے مطابق حادثے میں 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ۔ تاہم پولیس حکام نے خبر رساں ادارے اے پی کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ حادثے میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور 23 ذخمی ہیں۔  دس افراد کے بارے میں کوئی معلومات ابھی نہیں مل سکی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے قریب جہاز لیڈنگ سے قبل شدید ہچکولے لیتا ہوا نہایت نیچی پرواز کر رہا تھا کہ اچانک یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے۔ ان کے مطابق حادثے کے فوری بعد آگ بجھانے والے عملے نے اپنی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

Nepal Absturz eines Flugzeugs aus Bangladesch
تصویر: picture-alliance/AP Photo/N. Shreshta

روسی مسافر طیارہ گر کر تباہ، 71 افراد ہلاک

یو ایس بنگلہ ایئر لائن کے مینجر کے مطابق جہاز نے لینڈنگ کی اجازت مانگ رکھی تھی اور کلئیرنس ملنے تک وہ دو بار ائیر پورٹ کے گرد چکر بھی لگا چکا تھا۔

یاد رہے کہ کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر پہلے بھی کئی جان لیوا حادثات ہو چکے ہیں۔ اسی ہوائی اڈےپر ستمبر 2012 میں ماونٹ ایورسٹ  سر کرنے کے خواہشمند کوہ پیماؤں کا ایک چھوٹا طیارہ پرواز کے فورا بعد گر گیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایک مسافر بردار جہاز کی تباہی