1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیچر کی بحالی کے لیے یورپی پارلیمان کا تاریخی قانون کیا ہے؟

28 فروری 2024

یورپی یونین کے قانون سازوں نے تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کے لیے ایک اہم قانون کو منظور کرلیا ہے۔ یہ پیش رفت یورپ میں ماحولیاتی پالیسیوں کے خلاف کسانوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہوئی ہے۔

https://p.dw.com/p/4cxs8
قدرتی مناظر
نئے قانون کے تحت یورپی یونین کے لیے ایک ایسا ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ انہیں سن 2030 تک یورپی یونین کے کم از کم 20 فیصد زمینی اور سمندری علاقوں کو بحال کرنا ہو گاتصویر: Martin Siepmann/imageBROKER/picture alliance

یورپی یونین کے قانون سازوں نے منگل کے روز خطے میں فطرت کی بحالی سے متعلق ایک قانون کو منظور کر لیا۔ اس قانون کے تحت وہ پالیسی برقرار رہ سکے گی، جو فی الوقت رکن ممالک میں کسانوں کے احتجاج کا ہدف بنی ہوئی ہے۔

پراسرار اور انوکھی واردات، زیر زمین پانی کے اخراج سے سیلاب

یورپی یونین کے رکن ممالک کی کاشتکار یونینز پارلیمنٹ کے اراکین پر زور دیتی رہی ہیں کہ وہ اس بل کے متن کو مسترد کرتے ہوئے زرعی شعبے کی حمایت کریں۔

ماحولیاتی تبدیلیاں، پاکستانی انتخابات میں کہیں پیچھے

پارلیمنٹ میں ووٹ کس طرح رہے؟

یورپی یونین کی پارلیمان کے 329 قانون سازوں نے اس قانون کے حق میں ووٹ کیا جبکہ اس کی مخالفت میں 275 ووٹ پڑے اور 24 ارکان پارلیمان غیر حاضر رہے۔

کیا زلزلے موحولیاتی تبدیلیوں سے نتھی ہیں یا ان کے درمیان تعلق نہیں؟

پارلیمنٹ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت یورپین پیپلز پارٹی (ای پی پی) نے اس کی مخالفت کی تھی اور پیر کے روز اس نے کہا تھا کہ وہ کسانوں کے لیے زیادہ ریڈ ٹیپ یعنی نوکر شاہی کی رکاوٹوں اور رپورٹنگ کی ذمہ داریوں کی مخالفت کرتی ہے۔

ماحول دوست فیشن کو رواج دیجیے

پارلیمان میں یہ ووٹنگ یورپ بھر میں کسانوں کے کئی ہفتوں کے احتجاجی مظاہروں کے بعد ہوئی ہے۔ کسانوں کی جانب سے پیر کے روز برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر کے باہر پرتشدد مظاہرہ بھی ہوا تھا۔

فطرت
اس قانون کے تحت مخصوص اہداف بھی متعین کیے گئے ہیں، جیسے کہ گیلی زمین کا ہدف، جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو ختم کرنے کے ساتھ ہی موسمیاتی تبدیلی کو روکنے میں مدد گا ثابت ہوتی ہےتصویر: Wolfram Steinberg/dpa/picture alliance

ماحولیات، سمندروں اور ماہی پروری سے متعلق یورپی کمشنر ورجنجز سنکاوشیس نے بل کے حق میں ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

ماحولیات پر عالمی کانفرنس: معاہدے سے متعلق نئے مسودے میں کیا ہے؟

انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، ''میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے آج فطرت کی بحالی کے قانون کا دفاع کیا!

یہ کیوں اہم ہے:

ہماری زمینوں اور مٹی کی پیداواری صلاحیت برقرار رکھنے اور اپنے کسانوں کے مستقبل کی حفاظت کے لیے۔ یہ حیاتیاتی تنوع کے بحران سے نمٹنے اور اپنی آب و ہوا کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے نیز ہماری بہت سی صنعتوں کے لیے اقتصادی بنیاد کو محفوظ رکھنے کے لیے، اہم ہے۔''

اس پالیسی کے نفاذ سے پہلے یورپی یونین کے رکن ممالک سے اس کی حتمی منظوری درکار ہے۔ گرچہ اس طرح کی منظوری عام طور پر ایک رسمی بات ہوتی ہے۔ تاہم اس کی کوئی ضمانت بھی نہیں ہے کہ تمام ریاستیں اسے منظور کر لیں گی، کیونکہ یورپی یونین کی بعض حالیہ پالیسیوں کو گھریلو دباؤ کی وجہ سے رکاوٹوں اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عالمی ماحولیاتی کانفرنس: کیا معدنی ایندھن پر معاہدہ ہو پائے گا؟

قانون میں کیا کیا شامل ہے؟

نئے قانون کے تحت یورپی یونین کے لیے ایک ایسا ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ انہیں سن 2030 تک یورپی یونین کے کم از کم 20 فیصد زمینی اور سمندری علاقوں کو بحال کرنا ہو گا۔ اس کے تحت سن 2050 تک ان تمام ماحولیاتی نظاموں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے،  جن میں سے 80 فیصد تک کی خراب صحت کے طور پر درجہ بندی کی گئی۔

اس قانون کے تحت مخصوص اہداف بھی متعین کیے گئے ہیں، جیسے کہ گیلی زمین کا ہدف، جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو ختم کرنے کے ساتھ ہی موسمیاتی تبدیلی کو روکنے میں مدد گا ثابت ہوتی ہے۔ قانون کے تحت واضح طور پر احاطہ کیے گئے دیگر ماحولیاتی نظام میں جنگلات، گھاس کے میدان، اور گیلی زمینوں کے ساتھ ہی دریا، جھیلیں اور میدانوں کو بھی برقرار رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔

نئے قانون کے تحت رکن ممالک کو سن 2030 تک کم از کم 30 فیصد خراب رہائشی علاقوں کو اچھی حالت میں بحال کرنے کو کہا گیا ہے۔ اور اس طرح یہ ہدف سن 2040 تک 60 فیصد اور سن 2050 تک 90 فیصد تک بڑھ جائے گا۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، ای ایف ای)

’کچرے کے بدلے کیش‘ ایک کامیاب ماڈل