1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ورلڈ کپ: اٹلی نے انگلینڈ کو ہرا دیا، یوروگوائے بھی ہار گیا

شامل شمس15 جون 2014

کمزور سمجھی جانے والی ٹیم کوسٹا ریکا نے جنوبی امریکا کی مضبوط ٹیم یوروگوائے کو تین ایک سے جب کہ کولمبیا نے یونان کو تین صرف سے ہرا دیا ہے۔ اطالوی ٹیم نے برطانیہ کو دو ایک سے مات دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/1CIbz
WM 2014 Gruppe D 1. Spieltag England Italien
تصویر: Reuters

برازیل میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے مقابلوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ہفتے کے روز کھیلے گئے گروپ ڈی کے ایک میچ میں کوسٹا ریکا کی ٹیم نے پہلے ہاف میں ایک گول کھانے کے بعد ٹورنامنٹ میں ’’ڈارک ہارس‘‘ کہلائی جانے والی ٹیم یوروگوائے کے خلاف تین گول داغ کر سن دو ہزار دس کے عالمی کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

اس بات کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ یوروگوائے گروپ راؤنڈ سے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پیش قدمی نہ کر سکے۔ دوسری جانب کوسٹا ریکا کی فتح کی امید نہیں کی جا رہی تھی، تاہم اس نے ایک بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا۔ یہ اس ٹیم کی تاریخی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی کلب لیور پول کی جانب سے کھیلنے والے یوروگوائے کے اسٹار کھلاڑی لوئیس سواریز فٹ نہ ہونے کے باعث یہ میچ نہیں کھیل رہے تھے۔

ایک اور میچ میں جنوبی امریکی ٹیم کولمبیا نے یونان کو تین صفر سے مات دے دی۔

انگلینڈ بہ مقابلہ اٹلی

ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ برطانیہ اور اٹلی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میں اطالوی ٹیم نے برطانیہ کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ میچ کا پہلا گول اٹلی کی جانب سے کیا گیا جو انگلینڈ کے کھلاڑی اسٹیرج نے جلد ہی برابر کر دیا۔ تاہم اٹلی کے معروف کھلاڑی بالوٹیلی نے دوسرے ہاف میں اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

سن دو ہزار بارہ میں کھیلے جانے والے یورو کپ کے سیمی فائنل میں بھی یہ ٹیمیں مد مقابل تھیں۔ اس میں اٹلی نے انگلینڈ کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی تھی۔ آج، اتوار، کو کھیلے گئے اس میچ سے قبل یہ توقع کی جا رہی تھی کہ برطانیہ کی ٹیم اپنی اس شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کرے گی۔

دیگر میچ

ایک اور میچ میں چلی کی ٹیم نے آسٹریلیا کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔

اتوار کو ارجنٹائن گروپ ایف کا پہلا میچ بوسنیا کے خلاف کھیل رہی ہے۔ ارجنٹائن کی ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ ٹیموں میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔ ارجنٹائن اپنے غیر معمولی اسٹرائکر لیونیل میسی کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہے۔

پیر کے روز جرمنی کی ٹیم اپنا پہلا میچ پرتگال کے خلاف کھیلے گی۔ پرتگال کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو ان فِٹ ہونے کی وجہ سے یہ میچ غالباً پچیس تیس منٹ سے زیادہ وقت کے لیے نہ کھیل سکیں۔ جرمنی کی ٹیم ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیم قرار دی جا رہی ہے تاہم اس کے کھلاڑیوں کو بھی فٹنیس کے مسائل کا سامنا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید