پاکستان کے آل راؤنڈر کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ عالمی کپ 2019ء میں بطور سینیئر کھلاڑی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں ڈی ڈبلیو اردو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ سیریز کے آغاز تک دوبارہ فٹ ہوجائیں گے۔ محمد حفیظ موجودہ پاکستانی اسکواڈ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہیں دو عالمی کپ کھیلنے کا تجربہ ہے۔