1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ومبلڈن: نادال اور ڈوکووچ کے درمیان فائنل آج

3 جولائی 2011

دفاعی چیمپیئن رافائل نادال اور عالمی نبمر ایک کھلاڑی نوواک ڈوکووچ آج ٹینس گرینڈ سلیم ومبلڈن کے فائنل میں مد مقابل ہیں۔

https://p.dw.com/p/11oBu
نوواک ڈوکووچ اپنا پہلا ومبلڈن جیتنے کے لیے پر عزمتصویر: AP

کچھ عرصے قبل ہسپانوی ٹینس اسٹار رافائل نادال اور سوئس ٹینس لیجینڈ راجرر فیڈرر کی مسابقت انتہائی شہرت کی حامل تھی تاہم اب سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک ڈوکووچ نے فیڈرر کی جگہ لے لی ہے اور اس وقت وہ نادال کے سب سے بڑے حریف تصور کیے جاتے ہیں۔ آج برطانیہ میں ٹینس کی دنیا کے ان دو حریفوں کا ایک یادگار مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔

Tennis Master Cup Rafael Nadal Shanghai, China
نادال اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیںتصویر: AP

ومبلڈن سال کا تیسرا اور مؤقر ترین گرینڈ سلیم ہے۔ نادال اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں جب کہ ڈوکووچ اپنا پہلا ومبلڈن فائنل کھیل رہے ہیں۔ نادال اس سے قبل کلے کورٹ پر سال کا دوسرا گرینڈ سلیم فرنچ اوپن جیت چکے ہیں جب کہ ڈوکووچ نے نادال کو پچھلے چار اے ٹی پی ٹورنامنٹس کے فائنلز میں لگاتار شکست دی ہے۔ اسی باعث ڈوکووچ نے نادال سے عالمی نمبر ایک ہونے کا اعزاز بھی چھین لیا ہے۔

اس برس کے ومبلڈن کے سیمی فائنل میں نادال نے برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو باآسانی شکست دی تھی۔ دوسری جانب ڈوکووچ فرانسیسی کھلاڑی سونگا کو سیمی فائنل میں ہرا کر فائنل تک پہنچے ہیں۔ آج کا یہ میچ انتہائی دلچسپ اور جوش و ولولے سے بھرپور ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ومبلڈن کے خواتین کے مقابلے چیک کھلاڑی کویتووا روسی کھلاڑی ماریا شاراپووا کو ہرا کر جیت چکی ہیں۔ یہ ان کا پہلا ومبلڈن اعزاز تھا۔

ویمن فٹ بال ورلڈ کپ

Frauenfußball-WM USA Kolumbien Flash-Galerie Tor zum 2:0
امریکہ نے کولمبیا کو تین صفر سے شکست دیتصویر: dapd

جرمنی میں جاری خواتین کی فٹ بال کے عالمی کپ کے ایک مقابلے میں گزشتہ روز سویڈن نے شمالی کوریا کو ایک صضر سے جب کہ امریکی کی ٹیم نے کولمبیا کو تین صفر سے ہرا دیا۔ سویڈن اور امریکہ یہ میح جیت کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے ہیں۔ آج ٹورنامنٹ کے ساتویں روز گروپ ڈی میں برازیل کی ٹیم اپنا میچ ناروے کے خلاف کھیل رہی ہے جب کہ آسٹریلیا کا میچ ایکویٹوریئل گینیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ منگل کے روز دفاعی چیمپیئن جرمنی کی ٹیم فرانس کے ساتھ اپنا کوارٹر کھیلے گی۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عصمس جبیں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں