1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان کے نام

عدنان اسحاق24 مئی 2015

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک سنسنسی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان نے مطلوبہ 176 رنز آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر پورے کیے۔

https://p.dw.com/p/1FVtI
تصویر: DW/A. Ali

بلاول بھٹی نے آخری اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے تیرہ رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور مختار احمد نے اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم یہ دونوں پہلے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی طرح ٹیم کو 142 رنز کا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد تھے تھے اور وہ 18رنز بنا کرویٹوری کی بال پر سیباندا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 44 تھا۔ ون ڈاؤں نعمان انور کریس پر آئے۔ 81 رنر پر پاکستان کی دوسری وکٹ گری۔ نعمان انور 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک اسکور میں صرف سات رنز کا ہی اضافہ کر کے رن آؤٹ ہو گئے۔ مختار احمد نے اپنی نصف سنچری 34 بالوں پر مکمل کی اور وہ 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہد آفریدی سات رنز بنا کر پویلین میں لوٹے۔ اس موقع پر عمر اکمل نے ذمہ داری سے کھیلنے کی کوشش کی اور وہ اس کوشش کے دوران ہی تیس رنز بنا کے آؤٹ ہوئے۔ اس طرح 152 کے اسکور پر میزبان ٹیم کے چھ وکٹیں گر چکی تھیں۔ انور علی دو اور محمد رضوان چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل زمبابوے کے کپتان ایلٹن چِیگُمبُورا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے مازاکادسا اور سیباندا نے اننگز کا آغاز کیا اور اپنی ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا۔ زمبابوے کی پہلی وکٹ 68 کے اسکور پر گری۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مازاکادسا تھے، جنہیں شعیب ملک کی بال پر انور علی نے کیچ کیا۔ انہوں نے 39 رنز بنائے تھے۔ زمباوے کے سو رنز 12 ویں اوور کے اختتام پر مکمل ہوئے۔ ون ڈاؤں آنے والے کھلاڑی ولیمز نے سیباندا کے ساتھ مل کر اسکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔ زمباوے کی دوسری وکٹ 136 کے ماسکور پر گری۔ سیباندا 49 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ولیمز نے اپنی نصف سنچری صرف چھبیس گیندوں پر مکمل کی۔ کپتان چِیگُمبُورا نے 18 ویں اوور میں محمد سیمع کو لگاتار تین چھکے مار ے۔ وہ بیسویں اوور میں نو بالوں میں 21 رنز بنا کر سیمع کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم نے بیس اووروں میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ سب سے زیادہ اسکور ولیمز نے کیا اور وہ 58 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی، شعیب ملک اور محمد سیمع نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ان کی ٹیم رمبابوے کو 150 اور 155 رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کرے گی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 173 رنز کا مقررہ ہدف آخری اوور میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔ اب دونوں ٹیمیں تین ایک روزہ میچ کھیلں گی اور اس سلسلے کا پہلا میچ 26 مئی کو ہو گا۔