ٹینس میں نئی عالمی درجہ بندی، جوکووچ اور سیرینا ولیمز سرفہرست
25 فروری 2013مرد ٹینس کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ جاری کرنے والے ادارے ATP کی طرف سے پیر کے روز جاری کی جانے والی عالمی درجہ بندی میں حیران کن طور پر پہلی دس پوزیشنوں میں کوئی رد وبدل نہیں ہوا۔ تاہم یہ ضرور ہوا ہے کہ عالمی نمبر ایک سربیا کے کھلاڑی نوواک جوکووچ کا اپنے قریب ترین حریف سوئس کھلاڑی راجرر فیڈر اور تیسرے نمبر پر موجود اینڈی مرے سے سے پوائٹس کا فرق مزید وسیع ہو گیا ہے۔
ATP کی طرف سے جاری کردہ رینکنگ میں پہلی 10 پوزیشنوں کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔
1. نوواک جوکووچ، سربیا اور پوائنٹس 12,960
2. راجر فیڈرر، سوئٹزرلینڈ اور پوائنٹس 9,855
3. اینڈی مرے، برطانیہ اور پوائنٹس 8,480
4. ڈیوڈ فیرر، اسپین اور پوائنٹس 6,865
5. رافائل نادال، اسپین اور پوائنٹس 5,755
6. ٹوماس بیڈرِش، چیک جمہوریہ اور پوائنٹس 4,545
7. یوآن مارٹن ڈیل پوترو، ارجنٹائن اور پوائنٹس 4,410
8. جو وِلفریڈ سونگا، فرانس اور پوائنٹس 3,660
9. یانکو ٹپساریوِک، سربیا اور پوائنٹس 3,125
10.رچرڈ گاسکوے، فرانس اور پوائنٹس 2,880
خواتین ٹینس کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ جاری کرنے والے ادارے WTA کی پیر 25 فروری 2013ء کو جاری کی جانے والی رینکنگ میں پہلی 10 پوزیشنیں کچھ اس طرح سے ہیں؛
1. سیرینا ولیمز، امریکا 10,365
2. وکٹوریا آزارینکا، بیلاروس اور پوائنٹس 10,325
3. ماریا شاراپووا، روس اور پوائنٹس 9,715
4. آگنیئشکا راڈوانسکا، پولینڈ اور پوائنٹس 7,505
5. لی نا، چین اور پوائنٹس 6,130
6. انگیلیک کیربر، جرمنی اور پوائنٹس 5,400
7. پیٹرا کویٹووا، چیک جمہوریہ اور پوائنٹس 4,980
8. سارا ایرانی، اٹلی اور پوائنٹس 3,660
9. اسمانتھا اسٹروسر، آسٹریلیا اور پوائنٹس 3,835
10.کیرولین وزنیاکی، ڈنمارک اور پوائنٹس 2,880
aba/ai (dpa, AFP)