1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: پاکستانی ٹیم 338 پر آؤٹ

15 فروری 2013

جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی پاکستانی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن لنچ پر 338 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میزبان جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز شروع کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/17epq
تصویر: Getty Images

جنربی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان مصباح الحق کر پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ اسمتھ کا پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ دینے کا فیصلہ کوئی بہت خراب ثابت نہیں ہوا تھا۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 338 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ تیز بالر فلینڈر نے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ویرنون فلینڈر نے نویں مرتبہ کسی میچ کی ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

Younis Khan Cricketspieler
یونس خان نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں سینچری اسکور کیتصویر: AP

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا  اسکور چار رکٹوں پر 33 رنز تھا اور ٹیم لڑکھڑا سی گئی تھی۔ ایسے میں تجربہ کار یونس خان اور نوجوان اسد شفیق کے درمیان شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ دونوں 111 رنز بنائے۔ دونوں کو دوسرے نئے گیند پر تیر بالر ویرنون فلینڈر نے آؤٹ کیا۔ پانچویں وکٹ پر یونس خان اور اسد شفیق نے 219 رنز بنائے جو ایک ریکارڈ ہے۔ پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی مرتبہ ڈبل سینچری کی شراکت قائم ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ میں یونس خان اپنی تیرہویں اننگز میں سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔

Pakistan Sport Cricket Asad Shafiq
کیپ ٹاؤن میں اشد شفیق نے بھی سینچری بنائی تھیتصویر: DW

 میچ کے پہلے دن کے اختتام کے قریب یونس خان آؤٹ ہوئے تھے۔ اسد شفیق ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آؤٹ ہوئے۔ نیو لینڈز میں یونس خان نے اپنی 21 ویں سینچری مکمل کی اور اسد شفیق کی یہ تیسری سینچری تھی۔ اب تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں 111 رنز اسد شفیق کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کیے۔ برصغیر پاک و ہند سے باہر اسد شفیق کی یہ پہلی سینچری ہے۔

پاکستان کی آٹھ کھلاڑی 268  اسکور پر آؤٹ ہو گئے تھے۔  اس کے بعد نویں وکٹ پر تیز بالر تنویر احمد اور معروف اسپنر سعید اجمل کے درمیان 64 رنز کی پارٹنز شپ قائم ہوئی اور اس کے باعث پاکستانی ٹیم 300 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی۔ اس پارٹنر شپ میں سعید اجمل نے 21 رنز بنائے جبکہ تنویر احمد کا اسکور 44 رہا۔ پاکستان کی جانب سے سات فٹ سے زائد قامت کے محمد عرفان کو ٹیسٹ کیپ دی گئی۔ وہ چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تنویر احمد اور محمد عرفان کو اسپنر پیٹر سن نے آؤٹ کیا۔ بقیہ ٹیم میں سے محمد حفیظ سترہ اور وکپ کیپر سرفراز احمد تیرہ رنز کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت:  عدنان اسحاق