پاکستان ميں ٹرين حادثہ، چھ افراد ہلاک ڈيڑھ سو زخمی
15 ستمبر 2016اشتہار
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ يہ حادثہ بدھ کی رات گئے اس وقت پش آیا، جب کارگو ٹرين کے ڈرائيور نے ٹريک پر ریل روکی۔ مقامی ذرائع ابلاغ پر نشر کردہ رپورٹوں کے مطابق ايک شخص ٹريک پر خود کشی کرنے کی کوشش ميں تھا اور ٹرين سے ٹکرا گيا، جس سبب اس ٹرين کے ڈرائيور نے ٹرين کو روک ديا۔
اسی ٹريک پر ايک ايکسپريس ٹرين بھی آ رہی تھی جو اس کارگو ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے باعث مسافر ٹرين کی چار بوگياں الٹ گئيں۔ اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس حادثے ميں چھ افراد ہلاک اور ڈيڑھ سو ديگر زخمی ہوئے ہيں۔ بتايا جا رہا ہے کہ زخميوں ميں سے دس کی حالت نازک ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ پر ايسی اطلاعات بھی ہيں کہ عيدکے سبب ايمرجنسی سروسز جائے حادثہ پر تاخير کے ساتھ پہنچيں۔