من میت کور پاکستان میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والی واحد خاتون صحافی ہیں۔ وہ اقلیتوں کے مسائل موثر طریقے سے اجاگر کرنا چاہتی ہیں۔ من میت کو صحافتی خدمات اور معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے برطانیہ میں مذہبی تنظیم ’دی سکھ گروپ‘ کے تیس سال کی بااثر سکھ شخصیات کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ پشاور سے مدثر شاہ کی رپورٹ۔