جرمن دارالحکومت برلن میں 'ڈوکو آرٹس' فلم فیسٹول میں دریائے سندھ کے گرد بسنے والی ثقافتوں کے لوک ساز اور فنکاروں کے بارے میں ’انڈس بلیوز‘ نامی ایک دستاویزی فلم کا جرمن پریمیئر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ’انڈس بلیوز‘ کے ہدایت کار جواد شریف کا کہنا ہے پاکستان میں نوجوان نسل شناختی بحران کا شکار ہے کیونکہ معاشرے میں سیاسی اور مذہبی بیانیہ ہزاروں سال قدیم ثقافت پر حاوی ہوچکا ہے۔