امریکا میں نائن الیون دہشت گردانہ حملوں کے بعد دینی مدارس کو دہشت گردی اور مذہبی منافرت پھیلانے کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ پاکستانی صوبہ خیبرپختونخوا کے بعض مدارس کو افغان طالبان کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں خیبر پختونخوا حکومت نے غیر رجسٹرڈ مدارس کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نصاب میں جدید تعلیمی مضامین شامل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس حوالے سے پشاور سے مدثر علی شاہ کی رپورٹ دیکھیے۔