انڈونیشیا میں ایک ایوارڈ یافتہ سماجی کاروباری تنظیم کے بانی ڈاکٹر جمال البنسعید ملک سے غربت اور پلاسٹک کے کوڑے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ ملک کے غریب ترین افراد سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرواتے ہیں اور اس کے بدلے انہیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔