1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پہلا ون ڈے: سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست

Imtiaz Ahmad8 جون 2012

پالی کیلے میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایک روزہ سیریز کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/15ALt
تصویر: AP

سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا، جو شاندار کارگردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم نے پینتیسویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ اس ڈے نائٹ میچ میں بارش کی وجہ سے میچ کو 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا، تاہم سات اوور ابھی باقی تھے کہ پاکستان نے فتح کی گلی میں قدم رکھتے ہوئے یہ میچ اپنے نام کر لیا۔ اس طرح پاکستان سری لنکا کے خلاف گزشتہ 11 ون ڈے میچوں میں سے نو اپنے نام کر چکا ہے۔

پاکستان کی طرف سے اوپنر محمد حفیظ سینتیس اسکور کے ساتھ سب سے زیادہ زنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔ اسی طرح عمر اکمل نے چھتیس زنز اسکور کیے اور ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان مصباالحق نے چار چوکوں کی مدد سے تیس رنز بنائے اور بلے بازی میں تیسرے نمایاں کھلاڑی رہے۔

قبل ازیں میزبان ٹیم سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلا کیا اور اس کا پہلا کھلاڑی محض آٹھ کے مجموعی اسکور پر ہی آوٹ ہو گیا۔ میچ بارش کی وجہ سے بھی متاثر ہوا اور سری لنکا کی بیٹینگ کے دوران مجموعی طور پر تین مرتبہ کھیل کو روکا گیا۔

Dave Whatmore
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمورتصویر: DW

جمعرات کو ہنوے والے اس میچ میں پاکستان کی طرف سے عمر گل اور محمد سمیع نے تین تین جبکہ محمد حفیظ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان مصباالحق کا کہنا تھا، ’’نمی کی وجہ سے حلات بیٹینگ کے لیے سازگار نہیں تھے۔ یہ اچھا ہوا کہ ہم ٹاس ہار گئے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’’ہمارے پاس ورلڈ کلاس اسپینرز ہیں اور ہمارے فاسٹ باؤلروں کو جب بھی اس طرح کے حلات کا سامنا ہوتا ہے، وہ بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔‘‘

سری لنکا کی جانب سےتھریمان نے تین چوکوں کی مدد سے بیالیس رنز بنائے اور نمایاں بلے باز رہے جبکہ دوسرے نمایاں بلے باز کالوسیکرا رہے، انہوں نے اٹھارہ رنز بنائے۔ سری لنکا کی طرف سے ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر بلے بازی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

سری لنکا ٹیم کے کپتان جے وردھنے کا کہنا تھا، ’’ یہ ضروری تھا کا ہم پاکستان کو مناسب اسکور کا ٹاسک دیتے۔ میرے خیال میں ہمیں 190 سے 200 کے درمیان اسکور کرنا چاہیے تھا۔ لیکن پاکستان کی ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے ہمیں یہ اسکور کرنے نہیں دیا۔‘‘

ia / sks (AFP)