1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ اور لیور کوزن اِن، ڈورٹمنڈ آؤٹ

25 نومبر 2011

یورپی فٹ بال کلبوں کے ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ کے گروپ اسٹیج مقابلے آخری مراحل میں ہیں۔ پری کوارٹر فائنل کے لیے سولہ ٹیمیں واضح ہونے لگی ہیں۔ بائرن میونخ اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ ڈورٹمنڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/13GG3
ڈورٹمنڈ بمقابلہ چیلسیتصویر: dpa

جرمن کلب بائر لیورکوزن نے انگلستان کے مضبوط اور مشہور فٹ بال کلب چیلسی کو بدھ کی رات شکست سے دوچار کیا۔ یہ میچ جرمن فٹ بال کلب کے ہوم گراؤنڈ لیور کوزن میں کھیلا گیا۔ چیلسی کے پریشان حال مینیجر  Andre Villas-Boas  کی ٹیم کی یہ مسلسل چو تھی ہار  ہے۔ چیلسی کی جانب سے واحد گول دوسرے ہاف میں آئیوری کوسٹ کے ڈیڈر دروگبا نے کیا۔

جرمن کلب کے خلاف چیلسی نے دوسرے ہاف میں برتری حاصل کر لی تھی۔ چیلسی کی جانب سے گول دوسرے ہاف کے شروع میں کر دیا گیا۔ اس گول کو 73ویں منٹ میں سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے فارورڈ کھلاڑی Eren Derdiyok نے کیا۔ میچ ایک ایک گول سے برابر تھا اور نوے منٹ کے کھیل کے بعد ضائع شدہ وقت مکمل کیا جانے لگا۔ اس دوران 91ویں منٹ پر جرمنی سے تعلق رکھنے والے مانویل فریڈرش کا ہیڈر سیدھا گول کے اندر پہنچ گیا۔ اس طرح جرمن کلب بائر لیور کوزن نے حیران کن فتح حاصل کی۔

Flash-Galerie UEFA Champions League FC Bayern Muenchen - CF Villarreal
بائرن میونخ کلب چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہےتصویر: picture-alliance/dpa

جرمن کلب ڈورٹمنڈ چیمپئنز لیگ کے دوسرے مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ گروپ ایف میں ڈورٹمنڈ کی پوزیشن سب سے نیچے ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد چار ہے۔ اس گروپ میں انگلستان سے تعلق رکھنے والے آرسنل اور فرانسیسی فٹ بال کلب مارسائی ٹاپ پوزیشنوں پر ہیں۔ گزشتہ رات انگلش فٹ بال کلب آرسنل نے ڈورٹمنڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر گروپ سولہ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ آرسنل کی جانب سے دونوں گول ولندیزی کھلاڑی  Robin van Persie نے کیے۔ ڈورٹمنڈ کی جانب سے گول دوسرے ہاف کے آخر میں دیے گئے اضافی وقت میں جاپان سے تعلق رکھنے والے  فارورڈ شین جی کاگاوا (Shinji Kagawa) نے کیا۔

ایک اور جرمن کلب بائرن میونخ منگل کے روز کھیلے گئے میچ میں فتح مند رہا تھا۔ تاریخ ساز فٹ بال کلب بائرن میونخ نے گروپ اے کی سب سے کمزور ٹیم ہسپانوی کلب  ویا ریال کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ جرمن کلب کے اس گروپ میں تیرہ پوائنٹس ہیں۔ بائرن میونخ کی ٹیم  پری کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ پری کوارٹر فائنل میچز کا آغازچودہ فروری سن 2012 سے ہو گا۔

رپورٹ:  حماد کیانی

ادارت:  عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں