1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین :سرکاری ٹی وی کی قریبی عمارت میں آتش زدگی

10 فروری 2009

چینی دارلحکومت بیجنگ کی ایک فلک بوس عمارت میں زبردست آتش زدگی جہاں کثیر مالی نقصان کا باعث بنی وہیں اس آگ کو بجھانے والے عملے کا ایک کارکن زہریلی گیس کی وجہ سے ہلاک بھی ہو گیا۔

https://p.dw.com/p/GqlW
عمارت کے اطراف ہزاروں افراد کھڑے ہیںتصویر: AP

یہ آگ چین کے سرکاری ٹی وی، سینٹرل ٹیلی ویژن ٹاورز کے قریب ایک چوالیس منزلہ زیر تعمیر ہوٹل کی عمارت میں لگی۔ پیرکی شام کو لگنے والی اس آگ پر رات گئے قابو پایا جا سکا۔

Feuer in Peking
رات دو بجے آگ پر قابو پا لئے جانے کا اعلان کیا گیاتصویر: AP

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ کے شعلے 20 سے 30 فٹ تک بلند تھے اور بہت دور سے بھی دیکھے جا سکتے تھے۔ عمارت سے اٹھتے بلند و بالا آگ کے شعلوں کو دیکھنے سینکڑون لوگ عمارت کے نیچے جمع ہوگئے۔ اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ نے خطرے کے سائرن بجا کر انہیں آتشزدگی کی شکار اس عمارت سے دور چلے جانے کو کہا۔

آگ پر قابو پانے کے لئے درجنوں فائر فائٹر گاڑیوں اور عملے کی مدد حاصل کی گئی۔