1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین میں نئے قمری سال کی تقریبات کا آغاز

26 جنوری 2024

چینی قمری سال کی 40 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق قریب 9 ارب شہری اندرون ملک سفر کریں گے اور اپنے گھر والوں کیساتھ مل کر یہ نیا قمری سال منائیں گے۔

https://p.dw.com/p/4bjMR
Chinesisches Neujahrsfest | Indonesien
تصویر: Achmad Ibrahim/AP/picture alliance

 

مقامی میڈیا کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں اندرون ملک سفر دراصل گزشتہ سال اسپرنگ فیسٹیول کے دوران 4.7 بلین چینی باشندوں کے سفری ٹرپس کے مقابلے میں تقریباً دوگنا زیادہ ہے۔ جبکہ  2023 میں  کووڈ 19 کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ انتہائی سخت سفری ضوابط اور پابندیوں کو ان تقریبات سے قبل نرم کیا گیا تھا۔

کروڑوں چینی شہری جو اپنے گھر والوں سے دور رہتے ہیں وہ نئے سال کی تقریبات اپنے خاندانوں کے ساتھ منانے کے لیے اپنے آبائی شہروں کا سفر کریں گے۔ چینی قمری سال  کا آغاز اس سال 10 فروری کو  ہو گا۔ سال نو کی تقریبات 40 روز تک جاری رہتی ہیں۔ چین کے قمری سال کے آغاز کی تقریبات کے سلسلے میں  کروڑوں چینی شہری سفر کرتے ہیں اور اس طرح یہ سرگرمیاں دنیا  کی سب سے بڑی سفری سرگرمیوں میں شمار ہوتی ہیں۔

Hong Kong I Lunar New Year
ہانگ کانگ میں نئے قمری سال کی تقریباتتصویر: picture alliance / NurPhoto

چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  چین میں سال نو  کی تقریبات کے سلسلے میں سفر کرنے والوں کے  9 بلین ٹرپس میں سے قریب  80 فیصد روڈ ٹرپس ہون گے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ جبکہ باقی چینی باشندے اپنے گھر والوں، رشتے داروں اور دوست و احباب کے ساتھ نئے سال کی تقریبات منانے کے لیے غالباً ریل، ہوائی جہازوں اور پانی کے جہازوں کا سفر کریں گے۔ 

جمعے 26 جنوری  کو تقریباً 11 ملین ٹرین ٹرپس متوقع ہیں جو کہ چین میں ٹرانسپورٹ کا ایک اور اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ 40 روزہ تقریبات کے دوران ملک بھر میں کل 480 ملین ٹرپس کا اندازہ لگایا گیا ہے، جو کہ 2023 کے مقابلے میں 38 فیصد اور 2019 میں کووڈ سے قبل کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔

Chinesisches Neujahrsfest | Beijing
بیجنگ رنگا رنگ تقریبات کا مرکزتصویر: Mark Schiefelbein/AP/picture alliance

اس سیزن کے پہلے سفری دن کے دوران ٹرینوں اور ہوائی جہازوں کے زریعہ کیے جانے والے سفر کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔ چین میں دنیا کے سب سے بڑے ہائی اسپیڈ نیٹ ورکس موجود ہیں تاہم مسافروں کو ٹرین کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سی سی ٹی وی کے مطابق، جمعہ کو ہوائی جہاز کے زریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد دو ملین تک پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ چین کے ایوی ایشن ریگولیٹر کے مطابق ہوائی جہاز کے زریعہ سفر کرنے والوں کی تعداد 80 ملین تک بڑھنے کی توقع ہے، جو 2019 کے مقابلے میں 9.8 فیصد زیادہ ہے۔

Thailand Neujahr l Neues Jahr l Kerzen in Bangkok
گزشتہ برس تک کورونا وبا کی وجہ سے تقریبات کے شرکاء ماسک لگائے ہوئے نئے سال کی تقریبات میں شریک تھےتصویر: Matt Hunt/ZUMA Press Wire/picture alliance

چینی  شہر شنگھائی کے دو ہوائی اڈوں پر ان 40 روزہ تقریبات کے دوران مسافروں کی آمدورفت میں سالانہ 57.6 فیصد تک اضافہ ہوگا جبکہ اسی اثناء میں بیجنگ کے ہوائی اڈوں پر یہ اضافہ 60 فیصد تک متوقع ہے۔

سفر کے پیک سیزن کے دوران بیرون ملک سفر میں بھی اضافہ ہوگا۔  چینی  ایوی ایشن حکام نے ڈھائی ہزار اضافی بین الاقوامی پروازوں کا بندوبست کیا ہے جو جنوب مشرقی ایشیا، جاپان اور جنوبی کوریا تک آمد و رفت کے لیے استعمال ہوں گی۔

م ق/ ک م(روئٹرز)