1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چینی ویلنٹائنز ڈے پر نوجوانوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب

27 اگست 2023

حکام نے چین کے تاریخی شہر شیان میں مقامی ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر نوجوانوں کو محبت، شادی اور بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک خصوصی پیغام بھیجا ہے تاکہ شرح پیدائش میں اضافہ ہو سکے۔

https://p.dw.com/p/4VXGO
چین میں بچوں کی شرح پیدائش
چینی ویلنٹائنز ڈے پر نوجوانوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیبتصویر: picture alliance / CFOTO

چینی ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر حکومت نے ایک پیغام میں عوام کو افزائش نسل کے لیے زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دلائی ہے۔ اس پیغام کو خاندانی منصوبہ بندی کے ادارے کی طرف سے نوجوان جوڑوں کے لیے ''صحیح عمر‘‘ میں اولاد پیدا کرنے کی طرف راغب کرنے کا ایک انوکھا طریقہ سمجھا جا رہا ہے۔

یہ پیغام شیان ہیلتھ کمیشن اور خاندانی منصوبہ بندی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیا گیا جبکہ نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق آزاد ذرائع سے اس پیغام کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ دریں اثناء ان حکومتی اداروں سے مزید بیان کی درخواست کے باوجود کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

چینی نوجوان
چینی ویلنٹائنز ڈے پر نوجوانوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیبتصویر: ZDF

یہ پیغام  ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب  چین میں خواتین مختلف مشکلات، جیسے کہ  بچوں کی اچھی پرورش، مہنگائی اور جنسی استحصال وغیرہ کا سامنا کرتے ہوئے اپنے کیریئر کو پروان چڑھانے کے لیے شادی کرنے اور اولاد پیدا کرنے سے گریز کرتی نظر آ رہی ہیں۔

چین کے چند سرکاری قواعد کے مطابق غیر شادی شدہ خواتین کو اولاد پیدا کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب چین کے ایک شہر سچوان  میں 'آزاد یا لبرل لاز‘  کو متعارف کروایا جا رہا ہے۔

چین میں کنڈرگارٹن کا کیا معمول ہوتا ہے؟

پچھلی چھ دہائیوں میں چین میں آبادی کی شرح میں ریکارڈ  کمی نوٹ کی گئی ہے جبکہ نوجوانوں کی شرح میں کمی اور عمر رسیدہ آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے، جو حکومت کے لیے فکر کا باعث ہیں۔

اس کے سبب گزشتہ مارچ میں بیجنگ حکومت کے چند سیاسی مشیروں نے غیر شادی شدہ خواتین کے لیے جدید طبی طریقوں جیسے کہ آئی وی ایف (آئی وی ایف) ٹریٹمنٹ اور اپنے بیضہ کو منجمد کروانے اور مناسب وقت میں مصنوعی طریقے سے حمل ٹھہرانے کے لیے فرٹیلائزیشن کی نئی سہولیات متعارف کروانے کے تجویز پیش کی تھی۔

س س / ک م (روئٹرز)

چینی عورتیں بچے کیوں پیدا نہیں کرنا چاہتیں؟