1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
صحتشمالی امریکہ

کورونا سے بچاؤ کی گولی زير آزمائش، ابتدائی نتائج حوصلہ بخش

3 اکتوبر 2021

دوا ساز ادارے میرک نے کورونا وائرس کے انسداد کے ليے ايک گولی تیار کی ہے۔ اس دوا کی آزمائش کے نتائج شاندار بتائے گئے ہیں۔ میرک اب اس دوا کی باضابطہ منظوری کے ليے درخواست دينے والی ہے۔

https://p.dw.com/p/41Ax7
Tabletten schlucken
تصویر: Colourbox

طبی ماہرین نے کورونا وائرس کے انسداد کے ليے تیار کی جانے والی نئی دوا کو حیران کن اور ایک 'بریک تھرو‘ قرار دیا ہے۔ یہ دوا مشہور امریکی دوا ساز ادارے میرک کی لیبارٹری میں تیار کی گئی ہے۔ اب تک ٹرائل ميں سامنے آنے والے نتائج کو ماہرین نے شاندار قرار دیا ہے۔

سویڈن، ڈنمارک اور نیدرلینڈز میں کورونا پابندیاں تقریباﹰ ختم

ان ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوا کو حقیقت میں اس بیماری کا علاج قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ دوا گولیوں کی صورت میں دستیاب ہو گی اور اس کا استعمال جان بچا سکتا ہے۔

علاج کے ليے 'پہلی‘ گولی

میرک کمپنی کی اس دوائی کا نام مولن اپیراویر (molnupiravir) رکھا گيا ہے۔ یہ ایک انتہائی اہم پیشرفت ہے کیونکہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کی یہ پہلی دوا ہے، جو منہ کے ذریعے مریض نگل سکے گا۔

Indien Pharma Apotheke Archiv 2013
امریکی دوا ساز کمپنی میرک کی تیار کردہ انسدادِ کورونا وائرس گولی کا آزمائشی عمل شروع کر دیا گیا ہےتصویر: Manjunath Kiran/AFP/GettyImages

اس دوائی کی تیاری میں میرک فارماسوٹیکل کو ایک اور بائیلوجیکل کمپنی رجبیک بائیو تھریپیوٹکس کا تعاون بھی حاصل ہے۔ میرک نے اب اس دوا کی منظوری امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے حاصل کرنے کی ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔ امریکی ادارے کی منظوری کے بعد دوسرے ممالک بھی اس دوا کی منظوری جب دے دیں گے تو پھر یہ دوا ساری دنیا میں دستیاب ہو سکے گی۔

ویکسین لگوانے سے گریز مت کریں، انگیلا میرکل

ماہرین کی رائے

امریکا کے جان ہوپکنز سینٹر برائے ہیلتھ سکیورٹی کی سینئر اسکالر امیش اڈالیجا کا کہنا ہے کہ دوا سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہو گا کیونکہ یہ دوا یقینی طور پر 'گیم چینجر‘ ثابت ہو گی۔ ایک اور ماہر مائیکل یی کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا وائرس سے اتنے خوفزدہ نہیں ہیں جتنے وہ اس کی ویکسین سے ہیں اور اب گولی جلد دستیاب ہو گی تو پھر بیماری کا خوف پوری طرح چلا جائے گا۔

Kalzium-TablettenKalzium-Tabletten
میرک کی کورونا وائرس کے انسداد کی دوا کے مکمل کورس کی قیمت سات سو ڈالر رکھی گئی ہےتصویر: Colourbox

 اس وقت انسداد کورونا کے لیے مختلف کمپنیوں کی ویکسینیں ہی دستیاب ہے۔ میرک ادارے کے چیف ایگزیکٹو رابرٹ ڈیوس نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا اس تناظر میں معاملات کو عملی طور پر آگے بڑھانا بہت ضروری ہے تاکہ کووڈ انیس بیماری کو پوری طرح کنٹرول کیا جا سکے۔

سینئر ریسرچر امیش اڈالیجا کا کہنا ہے کہ اس وقت کووڈ انیس کا ہسپتالوں میں علاج کا سلسلہ تھکا دینے والا اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کے لیے مشکل کا باعث بنا ہوا ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ ایک گولی منہ سے کھانا کہیں زیادہ آسان اور قابلِ عمل علاج ہو گا۔

وائرس برسوں کہیں نہیں جائے گا، ڈبلیو ایچ او

گولی کی آزمائش اور مستقبل کی منصوبہ بندی

میرک کی تیار کردہ گولی کے ٹرائلز اس وقت تیسرے مرحلے میں ہیں۔ اس دوا  کی مثبت خبروں کے عام ہونے سے امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں میرک کمپنی کے حصص کی قدر میں نو فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح کی گولی ایک اور امریکی دوا ساز کمپنی ایٹیا فارماسوٹیکلز بھی تیار کر رہی ہے۔

gefälschte Medikamente in Afrika
میرک جیسی گولی ایک اور امریکی دوا ساز کمپنی ایٹیا فارماسوٹیکلز بھی تیار کر رہی ہےتصویر: Getty Images/AFP/I. Sanogo

اب تک سات سو پچھتر مریضوں پر تیسرے مرحلے کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ان میریضوں کی ایک بہت قلیل تعداد بیماری سے جانبر نہیں ہو سکی کیونکہ یہ افراد پہلے سے شدید علیل تھے۔ اس دوا کا سب سے بڑا فائدہ یہ بتایا گیا ہے کہ گھر بیٹھ کر بھی دوا کھائی جا سکے گی اور ہسپتالوں کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے۔

کورونا ویکسین کا بوسٹر ضروری؟ طبی مطالعے کے نتائج زیر غور

امریکی دوا ساز ادارے میرک نے واضح کیا ہے کہ اس دوا کی باضابطہ منظوری کے بعد یہ دس ملین دوا کے کورسز تیار کر سکے گا۔ ایک مکمل کورس کی قیمت سات سو ڈالر ہے۔ میرک کو امریکی حکومت نے سترہ ملین کورسز فراہم کرنے کا کنٹریکٹ دے دیا ہے۔

ع ح/ع س (روئٹرز)