ہینوور کو بنڈس لیگا میں اپنی بقا کا خطرہ
اس اختتام ہفتہ پر جرمن فٹ بال لیگ بنڈس لیگا میں ہینوور 96 اور (وی ایف ایل) وولفسبرگ کے مابین ایک اہم میچ ہونے جا رہا ہے۔ میچ میں شکست کھانے والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر مزید نیچے چلی جائے گی۔
ہینوور 96 اور وولفسبرگ
گزشتہ تیس برسوں کے دوران دس میچ ڈیز میں صرف چھ پوائنٹس اسکور کرنا ہینوور کی آج تک کی خراب ترین کارکردگی ہے۔ تیس سال قبل یہ ٹیم بنڈس لیگا کے دوسرے درجے میں پہنچ گئی تھی۔ ان کے لیے وولفسبرگ کے خلاف میچ لازمی طور پر جیتنا ہے۔
فورٹونا ڈسلڈورف اور ہیرتھا بی ایس سی
’’ہمیں اپنے گروپ میں مزید مضبوط ہونا ہے‘‘ یہ کہنا ہے ڈسلڈورف کے کھلاڑی روبن بورمؤتھ کا۔ یہ ٹیم اپنے گزشتہ چھ میچوں میں سے ایک بھی جیت نہیں سکی ہے۔ اس لیے اسے لازمی طور پرہیرتھا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
فرائی برگ اور مائنز
فرائی برگ کی ٹیم نے بائرن میونخ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف اپنا میچ ایک ایک گول سے برابر کیا تھا۔ اس نتیجے نے اس ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ فرائی برگ بنڈس لیگا کے اپنے آخری آٹھ میچوں میں سے صرف ایک ہارے ہے۔
ہوفن ہائم۔ آؤس برگ
ایف سی آؤس برگ کا شمار مضبوط ٹیموں میں ہوتا ہے۔ جنوبی ریاست باویریا سے تعلق رکھنے والی یہ ٹیم اپنے گزشتہ چھ میچوں میں سے صرف میچ ایک ہاری ہے۔ یہ ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر نمبر تین پر ہے۔ بہرحال ہوفن ہائم اور آؤس برگ کے مابین مقابلہ انتہائی سخت ہونے کی امید ہے۔
ویرڈر بریمن اور مؤنشن گلاڈباخ
مؤنشن گلاڈ باخ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹیم آج کل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ بریمن پوائٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔
نیورمبرگ۔ شٹٹ گارٹ
پوائٹس ٹیبل پر یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہیں ایک سترہویں جبکہ دوسری اٹھارہویں نمبر پر ۔ دونوں ٹیموں کے پانچ پانچ پوائنٹس ہیں۔
ڈورٹمنڈ۔ میونخ
اس میچ کو کلاسیکل مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ڈورٹمنڈ کلب ریکارڈ چیمپئن بائرن میونخ کے مد مقابل ہو گا۔ میونخ کلب کے صدر اولی ہونس کے مطابق، ’’ایک طویل عرصے کے بعد ہم ایک فیورٹ کے طور پر ڈورٹمنڈ نہیں جا رہے۔‘‘
لائپزگ۔ لیورکوزن
ٹرینر رالف رانگنک کی ٹیم لائپزگ نو میچ ڈیز کے دوران ایک بھی میچ نہیں ہاری۔ یہ اس ٹیم کی حالیہ تاریخ میں کامیابی کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ تاہم دوسری جانب بائر لیورکوزن کی ٹیم ہے، جو پوائنٹس ٹیبل پر تیرہویں نمبر پر ہے۔
فرینکفرٹ۔ شالکے
ایف سی شالکے کی کوشش ہے کہ وہ کسی طرح پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن کو مزید بہتر کرے۔ ٹرینر ڈومینیکو ٹیڈیسکو کی اس ٹیم نے گزشتہ پانچ میچوں میں صرف ایک میں شکست کھائی ہے۔ ان دونوں کے مابین سخت مقابلے کی امید کی جا رہی ہے۔