بائیس سالہ مھسا امینی کی ایرانی اخلاقی پولیس کی زیر حراست ہلاکت کے بعد اس قدامت پسند ملک میں شروع ہونے والے مظاہرے بین الاقوامی حمایت حاصل کر چکے ہیں۔ مغربی ممالک کی خواتین بھی حقوق نسواں کے لیے جاری ایک مہم میں شامل ہو گئی ہیں، جو بال کاٹنے کی ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔