1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہشمالی امریکہ

امریکہ: ملازمتوں میں غیر متوقع اضافہ

2 فروری 2024

امریکی ملازمتوں کی منڈی میں جنوری کی سست روی کی توقعات کے برعکس ملازمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی لیبر مارکیٹ نے گزشتہ ماہ اس سلسلے میں حیرت انگیز اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4bygn
USA | Präsident Joe Biden beim Streik von United Auto Workers
تصویر: Evan Vucci/AP Photo/picture alliance

امریکہ  میں ملازمتوں کی منڈی میں نئی بھرتی سے متعلق جمعہ دو فروی کو سامنے آنے والے اعداد و شمار توقعات کے برعکس ثابت ہوئے۔ ان حکومتی اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ سال نو ، جو امریکہ کے لیے انتخابی سال ہے،  میں ملازمتوں کے نئے مواقع کے میں اضافہ صدر جو بائیڈن کے لیے اچھی خبر ہے۔

محکمہ محنت نے کہا کہ دنیا کی اس سب سے بڑی معیشت نے جنوری میں 353 ہزار ملازمتوں کا اضافہ کیا جبکہ دسمبر کے اعداد و شمار میں نمایاں طور پر کمی کے ساتھ  333 ہزار ملازمتوں  کے اضافے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

امریکہ کے روزگار کے محکمے نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح مسلسل تیسرے مہینے 3.7 فیصد پر مستحکم رہی۔

USA Vernichtung des tödlichen chemischen Kampfstoffs Sarin beginnt im Armeedepot in Kentucky
امریکہ کی اسلحہ جات ساز انڈسٹری ترقی پر ہےتصویر: TNS/picture alliance

جوبائیڈن کے لیے اچھا شگن

امریکہ  میں ملازمتوں کی منڈی میں نئی اور مثبت پیش رفت ڈیموکریٹ صدر جوبائیڈن بائیڈن کے دوبارہ انتخاب میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ بائیڈن ووٹرز کو اس بات کا قائل کرنے کی جدو جہد بھی کر رہے ہیں کہ وہ معیشت میں بہتری کے لیے ممکنہ اقدامات سے گریز نہیں کر رہے۔ 

دولت مند بننے کی خواہش کیوں ہوتی ہے؟

ملازمتوں میں اضافہ کیسے ہوا؟

امریکہ میں  پچھلے سال کے دوران ملازمتوں میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی رہی کہ وہاں ملازمتوں کی مارکیٹ نے صارفین کے اخراجات کو سہارا دینے میں مدد کی ہے اور اس کے نتیجے میں معاشی نمو میں بھی اضافہ ہوا ہے یہاں تک کہ قرضہ جات  لینے کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سال کا معاشی طور پر ایک مضبوط آغاز اس طرف  اشارہ کرتا ہے کہ لیبر مارکیٹ معیشت  کو تقویت دینے کے لیے تیار ہے۔

تاہم اس بات کے امکانات ہیں کہ فیڈرل ریزرو، جو سود کی شرح کو ہٹاتے ہوئے افراط زر کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اُس کی صورتحال پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

USA | 500.000 Covid-19-Todesopfer | leerer Straßenzug in NY
کووڈ انیس کے دور میں نیو یارک جیسے شہر میں کاروبار زندگی ٹھپ اور روزگار کی منڈی بند پڑی تھیتصویر: Spencer Platt/Getty Images

سال نو کے پہلے ماہ یعنی جنوری میں امریکہ  میں اجرت میں اضافہ بھی پچھلے مہینے سے 0.6 فیصد متوقع سے بھی  زیادہ بڑھ گیا۔ ایک سال پہلے سے اوسط فی گھنٹہ آمدنی میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ محنت نے کہا کہ پیشہ ورانہ اور کاروباری خدمات،  صحت کی دیکھ بھال اور ریٹیل ٹریڈ  کے ڈیپارٹمنٹس میں ملازمتوں میں اضافے سے امریکہ میں مجموعی طور پر ملازمت کی منڈی میں مثبت ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں تیل اور گیس نکالنے کے شعبوں میں روزگار کم ہوا ہے۔

ک م/ ع ت(اے ایف پی ای)