1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بائرن میونخ، بنڈس لیگا کے موسم خزاں کی چیمپئن

18 دسمبر 2011

بنڈس لیگا کے نصف مرحلے کے اختتام پر بائرن میونخ کی ٹیم سرفہرست ہے جبکہ ڈورٹمنڈ دوسرے اور شالکے تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ بنڈس لیگا میں ’ونٹر بریک‘ سے قبل آج دو میچ کھیلے جا رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/13V1c
میونخ اور کولون کے مابین کھیلے گئے میچ کا ایک منظرتصویر: dapd

بنڈس لیگا یعنی جرمن فیڈرل فٹ بال لیگ کے سترہویں میچ ڈے کے پہلے دن میونخ نے کولون کی ٹیم کو صفر تین سے شکست دے کر موسم خزاں کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس کے مجموعی پوائنٹس 37 بنتے ہیں۔

ہفتہ کو کھیلے گئے ایک میچ میں ڈورٹمنڈ نے فرائی برگ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا اور سترہویں میچ ڈے کے اختتام پر بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اسی طرح شالکے نے بریمن کو پانچ صفر سے مات دی۔ ان دونوں ٹیمیوں کے پوائنٹس چونتیس چونتیس ہیں لیکن اچھی گول اوسط پر دفاعی چیمپئن ڈورٹمنڈ دوسرے نمبر پر ہے۔

Fußball Bundesliga 17. Spieltag FC Bayern München 1. FC Köln
بائرن میونخ نے بنڈس لیگا کے موسم خزاں کی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہےتصویر: picture alliance/dpa

شالکے اور بریمن کے مابین کھیلے گئے میچ کی اہم بات ہسپانوی اسٹار کھلاڑی راؤل کی ہیٹ ٹرک رہی۔ انہوں نے شالکے کو یہ میچ ایک بڑے مارجن سے جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے بعد شالکے کے چونتیس سالہ اسٹرائیکر راؤل نے کہا کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ہفتہ کے دن کھیلے گئے ایک اور میچ میں نیورمبرگ کی ٹیم نے لیورکوزن کو صفر تین سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا۔ اس میچ میں لیور کوزن کی ٹیم بے بس نظر آئی جبکہ نیورمبرگ کے کھلاڑیوں نے انتہائی عمدہ کھیل پیش کیا۔

بنڈس لیگا کے سترہویں میچ ڈے کے دوسرے دن کھیلے گئے میچوں میں ہیمبرگ اور آؤگسبرگ کا میچ ایک ایک سے برابر رہا جبکہ برلن نے ہوفن ہائم کے خلاف کھیلتے ہوئے یہ میچ بھی ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ اسی دن وولفسبرگ کی ٹیم نے اشٹٹ گارٹ کو صفر ایک سے مات دے دی۔

Fußball 1. Bundesliga FC Schalke 04 - Werder Bremen
شالکے نے بریمن کو پانچ صفر سے مات دیتصویر: picture alliance/dpa

آج اتوار کو کائزرزلاؤٹرن اور ہینوور کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ مؤنش گلاڈ باخ کی ٹیم مائنز سے کھیلے گی۔ سترہویں میچ ڈے کے بعد ونٹر بریک ہو جائے گا۔ بنڈس لیگا کا دوسرا مرحلہ آئندہ برس بیس جنوری بروز جمعہ کو شروع گا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں