1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: فرینکفرٹ کی چوتھی پوزیشن برقرار

27 جنوری 2013

جرمن فٹ بال لیگ یا بنڈس لیگا میں ہفتے کو کھیلے جانے والے ایک میچ میں فرینکفرٹ کی ٹیم نے ہوفن ہائم کو دو ایک سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

https://p.dw.com/p/17SGi
REUTERS/Kai Pfaffenbach
تصویر: Reuters

ہوفن ہائم کے خلاف میچ میں فرینکفرٹ کی ٹیم نے گو کہ اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھائی تاہم ہوفن ہائم کی چند غلطیوں کے باعث یہ میچ فرینکفرٹ جیت کر چوتھی پوزیشن پر براجمان رہا۔

فرینکفرٹ کی ٹیم کی جانب سے پہلا گول چونتیسویں منٹ میں تاکاشی انوئی نے کیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں فرینکفرٹ کی ٹیم خاصی کمزور دکھائی دی اور میچ کے تریسٹھویں منٹ میں ہوفن ہائم کے کھلاڑی کیوین فولانڈ نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

میچ زیادہ دیر برابر نہ رہ سکا اور دو منٹ بعد ہی ہوفن ہائم کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اشٹیفان آئگنر نے ایک کارنر پر گول کر کے فرینکفرٹ کو سبقت دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

(Photo by Lennart Preiss/Bongarts/Getty Images)
گرؤئتھر فؤرتھ جارحانہ کھیل کے فقدان کے باعث مائنز کے خلاف میچ ہار گئیتصویر: Getty Images

اس میچ میں فتح نے فرینکفرٹ کو چیمپئنز لیگ میں کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں شامل کر رکھا ہے۔ میچ کے بعد فرینکفرٹ کے اسپورٹس ڈائریکٹر برونو ہوئبنر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’ٹرانسفر پیریئڈ‘ کے اختتام سے قبل ایک اسٹرائیکر سائن کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سے یہ امکان ہو چلا ہے کہ فرینکفرٹ کی ٹیم آئندہ دنوں میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھا پائے گی۔

ایک دوسرے میچ میں ڈسلڈورف کی ٹیم نے موئنشن گلاڈ باخ کو دو ایک سے شکست دی۔

بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر براجمان ٹیم گرؤئتھر فؤرتھ نے گو کہ بہادری سے اپنے گول کا دفاع کیا مگر جارحانہ کھیل کے فقدان کے باعث یہ ٹیم مائنز کے خلاف میچ ہار گئی۔ مائنز نے پہلا گول دوسرے ہاف کے آٹھویں منٹ میں کیا۔ یہ گول ایڈم زالائی نے کیا۔ اس کے بارہ منٹ بعد یونس مالی نے گول کر کے مائنز کو دو گولوں کی سبقت دلا دی۔ چھ منٹ بعد ہی زالائی نے اپنا دوسرا اور مائنز کا تیسرا گول کر کے فؤرتھ کی میچ جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ رواں سیزن میں زالائی گیارہ گول کر چکے ہیں۔

جمعے کو بنڈس لیگا میں کھیلے گئے ایک میچ میں ڈورٹمنڈ کی ٹیم نے نیورمبرگ کو تین صفر سے شکست دی۔

آج اتوار کو ہیمبرگ کا مقابلہ بریمین سے اور اشٹٹ گارٹ کا مقابلہ پہلی پوزیشن پر قائم بائرن میونخ کی ٹیم سے ہوگا۔

رپورٹ: جیفرسن چیز (shs)

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید