1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا میں بائرن میونخ پھر نمبر وَن

28 فروری 2010

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 24ویں ہفتے کے اختتام پر اتوار کو بائرن میونخ نے اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن واپس حاصل کر لی۔ یہ ٹیم ہیمبرگ کو ایک صفر سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر ایک مرتبہ پھر سر فہرست ہے۔

https://p.dw.com/p/MEbn
میونخ نے ہیمبرگ کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کیتصویر: AP
Fussball 1 Bundesliga Hannover 96 gegen VfL Wolfsburg Flash-Galerie
وولفس برگ نے ہن اوور کو شکست دیتصویر: AP

قبل ازیں 23 ویں میچ ڈے کے آغاز پر بھی میونخ اوّل نمبر ٹیم تھی۔ تاہم گزشتہ ہفتے لیورکوزن نے اسے پوائنٹس ٹیبل پر مات دے دی تھی، جو اس مرتبہ اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

بائر لیور کوزن ہفتہ کو، کولون کے خلاف میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں اور مقابلہ بے نتیجہ رہا۔ تاہم اس کا زیادہ نقصان لیور کوزن کو ہوا، جو اتوار کو میونخ کے سرفہرست ٹیم بننے سے کھل کر سامنے آ گیا۔ لیورکوزن کولون کے خلاف میچ جیت جاتی، تو صورت حال مختلف ہو سکتی تھی۔

ہفتہ تک میونخ کی ٹیم لیورکوزن سے 49 پوائنٹس کے ساتھ ایک قدم پیچھے، یعنی دوسرے نمبر پر تھی۔ تاہم اب اس کےپاس 52 پوائنٹس ہیں۔ دوسرا نمبر اب 50 پوائنٹس کے ساتھ لیورکوزن کو حاصل ہے۔ تیسرے نمبر پر 48 پوائنٹس کے ساتھ شالکے ہے۔

چوتھے نمبر پر ہیمبرگ اور پانچویں پر ڈورٹمنڈ ہے۔ چھٹی پوزیشن بریمن کے پاس ہے جبکہ ساتویں فرینکفرٹ کو حاصل ہے۔ آٹھویں نمبر پر شٹٹ گارٹ، نویں پر ہوفن ہائیم اور دسویں پر مائنز ہے۔

اتوار کا دوسرا مقابلہ وولفس بُرگ اور ہینوور کے درمیان تھا، جو وولفس برگ نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیتا۔ ہفتہ کے روز لیورکوزن اور کولون کے علاوہ بوخم اور نیورنبرگ کے درمیان میچ بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ میونشن گلاڈباخ اور فرائی بُرگ کے درمیان میچ ایک ایک گول کی برابری پر اختتام پذیر ہوا۔ دیگر مقابلوں میں ہوفن ہائیم نے برلن کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ بریمن نے مائنز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ شٹٹ گارٹ نے فرینکفرٹ کے خلاف میچ دو ایک سے جیتا۔

Deutschland Fußball Bundesliga
لیور کوزن اور شالکے کا میچ برابر رہاتصویر: AP

جمعہ کو اس میچ ڈے کا پہلا مقابلہ شالکے اور ڈورٹمنڈ کے درمیان ہوا۔ جو شالکے نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

رپورٹ : ندیم گِل

ادارت : افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید