گلوبل میوزک ایوارڈز میں پاکستانی البم 'میوزک ان کوڈ ٹائمز' نے تین کیٹیگریز، یعنی بہترین تخلیق، بہترین البم اور بہترین پروڈیوسر میں اعزاز حاصل کیا ہے۔ میوزک ان کووڈ ٹائمز میں وادی سندھ سے تعلق رکھنے والی کلاسیکی اور فوک موسیقی کو شامل کیا گیا ہے، جس میں دنیا بھر سے موسیقاروں نے حصہ لیا۔