1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: بائرن میونخ کی غیر متوقع شکست

21 جنوری 2012

جرمنی کی فیڈرل فٹ بال لیگ بنڈس لیگا میں اس برس اب تک کی سر فہرست ٹیم بائرن میونخ کو مؤنشن گلاڈباخ کی ٹیم نے تین ایک سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

https://p.dw.com/p/13nVc
مجموعی طور پر گلاڈباخ کی ٹیم کھیل پر چھائی رہیتصویر: dapd

جمعے کی شام کھیلے گئے اس میچ میں گلاڈباخ کی فتح سے بنڈس لیگا کی صورت حال مزید غیر یقینی ہو گئی ہے۔ لیگ میں پہلے نمبر پر براجمان بائرن میونخ کی اس شکست کے بعد گلاڈباخ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے اور اب وہ بائرن میونخ سے صرف ایک ہی پوائنٹ پیچھے ہے۔

دفاعی چیمپئن بوروسیا ڈورٹمنڈ اور شالکے کی ٹیمیں اپنے اگلے میچ جیت کر بائرن میونخ کے برابر آ سکتی ہیں۔ اس سیزن میں بائرن میونخ کی یہ پانچویں شکست ہے۔

گلاڈباخ کی جانب سے دو گول میچ کے پہلے حصے میں ہی کر دیے گئے تھے۔ ایک گول بیس سالہ پیٹرک ہرمان نے جبکہ دوسرا مارکو روئس نے کیا۔ گلاڈباخ کی جانب سے تیسرا گول میچ کے دوسرے ہاف میں کیا گیا۔ گلاڈ باخ کی ٹیم مجموعی طور پر اس میچ پر حاوی رہی۔ بائرن میونخ کی جانب سے واحد گول شوائن اشٹائگر نے کیا۔

Fußball 1. Bundesliga Saison 2011 2012 18. Spieltag Borussia Mönchengladbach gegen FC Bayern München Stadion im Borussia-Park Moenchengladbach
گلاڈباخ لیگ میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہےتصویر: dapd

اس سے قبل گلاڈباخ کی ٹیم نے بائرن میونخ کو میونخ میں ایک صفر سے شکست دی تھی۔ جمعے کے میچ میں فتح کے بعد گلاڈباخ نے اب بائرن کے خلاف اپنے دونوں میچ جیت لیے ہیں۔

مجموعی طور پر فیڈرل لیگ میں میونخ کے گول سب سے زیادہ ہیں۔ اس لیے، اس بات سے قطع نظر کہ موجودہ ویک اینڈ پر کون سی ٹیم کس ٹیم پر بازی لے جاتی ہے، بائرن میونخ کی پوزیشن سر فہرست ہی رہے گی۔

بائرن میونخ کے کپتان فلپ لاہم کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم برا نہیں کھیلی تاہم اس کے باوجود انہیں میچ میں شکست ہوئی۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں