1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا میں ڈورٹمنڈ بھی سرفہرست

23 جنوری 2012

شالکے کے بعد اب بورسیا ڈورٹمنڈ کی ٹیم بھی جرمن فٹ بال لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر بائرن میونخ کے برابر آ گئی ہے۔ ان تینوں ٹیموں میں سے ہر ایک کے اس وقت سینتیس پوائنٹس ہیں۔

https://p.dw.com/p/13o8I
ڈورٹمنڈ کے کوچ یورگن کلوپتصویر: picture-alliance/dpa

اتوار کو کھیلے گئے ایک میچ میں بورسیا ڈورٹمنڈ نے ہیمبرگ کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر بنڈس لیگا میں پوزیشنوں کی مجموعی صورت حال کو مزید غیر یقینی بنا دیا۔ گزشتہ ہفتے تک بائرن میونخ کی ٹیم سر فہرست تھی اور بظاہر لگتا یہی تھا کہ فیڈرل لیگ میں میونخ کی برتری کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تاہم ہفتے کے روز شالکے نے اپنا میچ جیت کر خود کو پوائنٹس ٹیبل پر میونخ کے ہم پلہ بنا لیا جبکہ یہی کام اتوار کے روز ڈورٹمنڈ کی ٹیم نے بھی کیا۔ جمعے کے روز بائرن میونخ کی ٹیم مؤنشن گلاڈباخ سے ہار گئی تھی۔ اس کے باوجود گول اوسط کی وجہ سے بائرن میونخ اب بھی لیگ لیڈر ہے۔

Fußball 1. Bundesliga 18. Spieltag Bayer 04 Leverkusen gegen 1. FSV Mainz 05 BayArena Leverkusen Tor
لیورکوزن اور مائنز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہواتصویر: AP

ڈورٹمنڈ کے کوچ نے میچ جیتنے کے بعد اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ لیگ میں سر فہرست آنے پر کوچ کا کہنا تھا کہ بائرن میونخ اس وقت بھی بہترین ٹیم ہے اور لیگ ٹائٹل جیتنے کے لیے اسی کو فیورٹ سمجھنا چاہیے۔ کچھ یہی بات ہفتے کے روز شالکے کے کوچ نے بھی کہی تھی۔

تاہم فٹ بال کے ماہرین کی رائے ہے کہ جرمن فٹ بال لیگ میں ٹائٹل کی دوڑ اب پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ میونخ کو اپنے دیگر میچ جیتنا ہوں گے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان کی رائے میں کوئی بھی غلطی بائرن میونخ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اتوار کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں بائر لیورکوزن نے مائنز کی ٹیم کو تین دو سے مات دے دی۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں