1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی یورو کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے قریب تر

8 جون 2011

منگل کے روز جرمن فٹ بال ٹیم نے آذربائیجان کو تین ایک سے شکست دے دی۔ اس طرح جرمنی یورو کپ دو ہزار بارہ کے لیے کوالیفائی کرنے کے قریب تر ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/11Whh
جرمن ٹیم کے کوچ یوآخم لؤوتصویر: AP

جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم یورو کپ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرنے سے اب چند قدم ہی دور ہے۔ منگل کے روز باکو میں کھیلے گئے ایک میچ میں جرمنی نے آذربائیجان کی ٹیم کو تین ایک سے ہرا دیا۔ اس جیت کے بعد گروپ اے میں جرمنی کی ٹیم نے سات میچ کھیل کر اکیس پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔ جرمنی کے بعد اس گروپ میں دوسرے نمبر پر بیلجیم کی ٹیم ہے جس کے گیارہ پوائنٹس ہیں۔

آذربائیجان کے خلاف میچ میں جرمنی کی ٹیم کی طرف سے اوزل، گومیس اور شوئرلے نے ایک ایک گول کیا۔ آذربائیجان کی طرف سے میچ ختم ہونے سے ایک منٹ پہلے مراد حسینوف نے گول کیا۔

Fußball Nationalmannschaft Löw Training Flash-Galerie
جرمن ٹیم کے گروپ اے میں اکیس پوائنٹس ہیںتصویر: picture alliance/Jan Hübner

جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں جرمنی کی ٹیم نے آسٹریا کو ایک سخت مقابلے کے بعد دو ایک سے ہرایا تھا۔

جرمنی کی ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی تھے اور صرف کپتان فلپ لاہم ہی تھے جن کی عمر ستائیس برس تھی۔ اس حوالے سے لاہم کا کہنا تھا کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ جرمن فٹ بال میں کتنی صلاحیت موجود ہے۔

آذربائیجان کے خلاف میچ کے بارے میں جرمن ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میچ میں بہت اچھا کھیل پیش نہیں کر پائی تاہم اہم بات یہ ہے کہ کھیلے گئے ساتوں میچوں میں جرمنی کی ٹیم فتحیاب ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو یقین ہے کہ جرمنی یوروکپ کے فائنل مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں