انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے صحافیوں کے لیے غیر محفوظ ترین قرار دیے جانے والے پانچ ممالک کی فہرست میں پاکستان کو شامل کر دیا ہے۔ یہاں خواتین کے لیے بھی صحافت کبھی آسان نہیں رہی لیکن حالیہ دور میں سوشل میڈیا اور آن لائن سپیسز پر ملنے والے ری ایکشنز اور ٹرولنگ ان کے پیشے، ذاتی زندگی اور ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔