سامیت دشمنی کی کئی مختلف شکلیں اور حالتیں ہیں۔ کبھی کبھی تو سامیت دشمنی کو ایک رویے کے طور پر شناخت کرنا بھی کافی مشکل ہوتا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ سامیت دشمنی کی مظہر کوئی بات کی جائے اور کہنے والے کو اس کا احساس بھی نہ ہو۔ مثلاﹰ اسرائیلی سیاست پر جائز تنقید کہاں ختم ہوتی ہے اور سامیت دشمنی کہاں سے شروع ہوتی ہے؟ آج تک زیر استعمال اور سامیت دشمنی کے عکاس صدیوں پرانے رویے، الفاظ اور تعصبات آئے کہاں سے؟