1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کر پائے گی؟

عابد حسین
1 ستمبر 2017

بھارتی ٹیم سے مسلسل چار میچوں میں شکست سے سری لنکن ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں کمی واقع ہو گئی ہے۔ پوائنٹس میں کمی کی وجہ سے سری لنکا کی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی سے محروم ہو سکتی ہے۔

https://p.dw.com/p/2jBjr
Cricket Sri Lankas Mannschaft
تصویر: Imago/ZUMA Press/T. Basnayaka

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے سے قبل سری لنکا کی ٹیم کی پوزیشن ساتویں تھی اور اُس کے پوائنٹس کی تعداد نوے تھی۔ بھارت سے مسلسل چار میچوں میں شکست کھانے سے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے پوائنٹس میں کمی واقع ہوتی رہی اور اب وہ آٹھویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ اُس کی سابقہ پوزیشن یعنی ساتویں پر بنگلہ دیش کی ٹیم براجمان ہو گئی ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے پوائنٹس 94 ہیں۔ اس طرح وہ فی الحال ورلڈ کپ سن 2019 میں اپنی شرکت کو محفوظ بنانے میں ناکام ہے۔

فکسنگ ثابت، شرجیل خان پر پانچ سالہ پابندی عائد

’سری لنکا کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی‘

کرکٹ کی ورلڈ الیون پاکستان کے دورے پر، ڈپلیسی کپتان مقرر

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم جلد پاکستان آ رہی ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سن 2019 میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس ناکامی کی بنیادی وجہ بھارتی ٹیم سے چار ایک روزہ میچوں میں مسلسل شکست قرار دی گئی ہے۔ بھارت کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں سری لنکن ٹیم کو کم از کم دو میچ جیتنا ضروری تھے، اگر ایسا ہو جاتا تو وہ دو برس بعد ہونے والے عالمی کپ میں اپنی جگہ محفوظ بنا سکتی تھی۔

Cricket Fans mit neuseeländischer Flagge
سن 2019 کا کرکٹ ورلڈ کپ انگلینڈ میں کھیلا جائے گاتصویر: Imago

سری لنکا کی ٹیم کے لیے ساتویں پوزیشن کا حصول تیس ستمبر سے قبل صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف کتنا خراب کھیلتی ہے۔ ان ممالک کے خلاف جزائر غرب الہند (ویسٹ انڈیز) کی ٹیم نے چھ میچ کھیلنے ہیں اور کم از کم ایک شکست پر سری لنکا کی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے۔ بصورت دیگر سری لنکا کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک ہونا پڑے گا۔

 کرکٹ کھیلنے والی اقوام کی درجہ بندی میں پہلی سات ٹیمیں اور انگلینڈ رواں مہینے کے اختتام پر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس درجہ بندی میں پاکستان 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے مقام پر ہے۔  سن 2019 کا کرکٹ ورلڈ کپ انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔