3 مئی کو دنیا بھر میں ورلڈ پریس فریڈم ڈے منایا جاتا ہے۔ اگر بات کی جائے پاکستان کی، تو پاکستان میں خواتین کے لیے صحافت ایک چیلنجنگ پیشہ ہے۔ پرنٹ سے الیکٹرانک اور پھر ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں خواتین کو کئی مشکل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے لیکن صحافت کا ابتدائیہ دور خواتین کے لیے کیسا تھا، یہ جاننے کے لیے ڈی ڈبلیو کی مانیہ شکیل نے ملاقات کی پاکستان کی اولین خواتین رپورٹرز میں سے ایک، شاہدہ قاضی سے۔