صفدر حسین کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے ماہر ماحولیات، ریسرچر اور اُستاد ہیں جو ناقابل رہائش سمجھے جانے والے ایک علاقے میں قدرتی وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے وہاں ایک ماحول دوست کیمپس بنانے میں کامیاب ہوئے۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے انسٹیٹیوٹ کے ذریعے مقامی طور پر موجود قدرتی وسائل کے استعمال کے حوالے سے نوجونوں میں آگاہی بھی پیدا کرہے ہیں۔