پاکستان میں بھی ٹک ٹاک کا تقریبا ہر صارف ہی ڈانس کرتا نظر آتا ہے لیکن جب بات ہو کلاسیکی رقص کی تو لوگ اب بھی اسے ایک بازاری کام قرار دے کر رد کر دیتے ہیں۔ پاکستان میں کئی لوگوں نے اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں کامیابی کم ہی ملی۔ عدنان جہانگیر بھی کتھک ڈانس سے جڑے فرسودہ نظریات کو ختم کرنے کی کوشش میں ہیں۔ سمیرا لطیف کی رپورٹ