پاکستان اور افغانستان کے شمالی علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر 6.5 شدت کے زلزلے سے کم از کم ایک درجن افراد ہلاک ہو گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے دور افتادہ پہاڑی صوبے بدخشاں میں تھا تاہم یہ اتنا طاقتور تھا کہ بہت سے افراد اپنی جانوں کی حفاظت کے لیے سینکڑوں کلومیٹر دور بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔