You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
ڈی ڈبلیو ویڈیوز
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
کھانا پکانے کے لیے آنکھوں کی نہیں شوق کی ضرورت ہوتی ہے
کیا آپ نے کبھی نابینا افراد کے ہاتھوں سے پکا کھانا کھایا ہے؟
بچیوں کی تعلیم یقینی بنانے میں معاونت کرنے والے عرب شاہ
عرب شاہ کے اپنے پانچ بہن بھائی ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اسکول نہ جا سکے مگر انہوں نے بیڑا اٹھایا ہے کہ اب کوئی بچی اس وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گی۔ مدثر شاہ کی رپورٹ
چھوٹے سے گاؤں کی بڑے خوابوں والی لڑکی
ماحول دوست دستکار حمیرا نواز کا تعلق ملتان کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے مگر ان کے خواب بہت بڑے ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ ان کے علاقے میں پلاسٹک کے بیگز کا استعمال ختم ہو جائے اور اس مقصد کے لیے وہ مقامی سطح پر کپڑے کے بیگز مفت تقسیم کرتی ہیں۔ تفصیلات لائی ہیں سمیرا لطیف۔
سندھ، زمین کے تنازعات پر قتل و غارت اور تباہ ہوتی نسلیں
صوبہ سندھ کےکئی اضلاع میں زمینی تنازعات کی وجہ سے کئی افراد قتل کیے جاچکے ہیں۔ ’کچے‘ کے ان علاقوں میں ڈاکوؤں کا راج ہے۔ ڈاکوؤں نے زرعی زمینوں پر قبضہ کرکے علاقے میں خوف پھیلا رکھا ہے۔اور اسی خوف کی وجہ سے لاتعداد بچے اسکول جا کر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ہیں، دیکھیے کرن مرزا کی رپورٹ
پاکستان میں مہنگائی نے ’دو وقت کی روٹی کمانا مشکل کر دی‘
پاکستان میں بڑھتی مہنگائی سے عوام شدید پریشان ہیں۔ ایسے میں اشیائے خور و نوش کی بڑھتی قیمتوں نے خاص طور پر کم آمدنی والے افراد کو شدید متاثر کیا ہے۔ کراچی سے شاہ فہد کی رپورٹ
چاہتی ہوں کہ لوگوں کو ٹرانس جینڈرز کی کیفیات کا علم ہو، علینہ خان
پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو آسکر ایوارڈز کے لیے انٹرنیشل فیچر فلم کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ اس فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی ٹرانس جینڈر علینہ خان کا کہنا ہے کہ اس فلم سے بالخصوص پاکستان میں ان کی کمیونٹی کے بارے میں آگاہی ہوئی ہے۔ علینہ خان پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ہیں، جنہوں نے مین اسٹریم سینما کی کسی فیچر فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ کوکب جہاں کی علینہ خان سے خصوصی گفتگو۔
پاکستانی سینما میں بھارتی فلمیں نہیں لگنی چاہئیں، شان شاہد
شان شاہد اپنی نئی فلم ضرار میں ایک خفیہ جاسوس کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم بنانے کا مقصد عوام کے سامنے بہت سے حقائق کو سامنے رکھنا ہے۔ ہماری نمائندہ کوکب جہاں کو دیے گئے اس خصوصی انٹرویو میں شان نے اپنی فلم اور پاکستانی سینما کی مجموعی صورتحال پر بات کی۔
مارے جانے کے خوف میں مبتلا کوئٹہ کی ہزارہ برادری کی ذہنی صحت متاثر
مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور بم حملوں کا نشانہ بننے والی ہزارہ کمیونٹی مارے جانے کے ڈر سے کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون اور مری آباد کے علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ ماہر نفسیات کا ماننا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی میں مینٹل ہیلتھ جیسے مسائل دیگر کمیونٹیز کی نسبت ذیادہ ہیں۔
انٹر نیٹ کی بدولت گلگت بلتستان میں سیاحت بھی بڑھ گئی
پاکستان کے دلکش اور دیدہ زیب پہاڑی علاقوں میں انٹرنیٹ دستیاب ہونے کی بدولت ان سیاحتی مقامات پر لوگوں کی توجہ بڑھ گئی ہے۔ اب زیادہ سے زیادہ سیاح گلگلت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں۔
استعمال شدہ پلاسٹک آمدنی کا ذریعہ
پاکستان میں گزشتہ چند دہائيوں کے دوران پلاسٹک سے بنی اشیاء کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ بدقسمتی سے ايسی اکثريتی اشياء ’سنگل يوز پلاسٹک‘ کی ہوتی ہيں۔ یعنی تقریباً نصف پلاسٹک ایک بار استعمال ہو کرکچرے کا حصہ بن جاتا ہے۔ یو این ڈی پی کے مطابق پاکستان میں ہر سال 3.3 ملین ٹن سے زیادہ پلاسٹک کا کچرہ پیدا ہوتا ہے۔ دیکھیے سمیرا لطیف کی خصوصی رپورٹ شجاع آباد سے
بلوچستان میں غیر محفوظ سیکس کے باعث ایڈز کے بڑھتے کیسسز
آج دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ایڈز کے کیسسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایسے میں صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں غیر محفوظ سیکس کرنے والے سیکس ورکرز کس طرح سے ایڈز پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں آئیے جانتے ہیں ندیم خان کی اس خصوصی رپورٹ میں۔
کیا ملین ٹری کا منصوبہ تھر کی قسمت بدل سکے گا؟
تھرپارکر کا علاقہ کبھی اپنے بہترین ماحولیاتی نظام کی وجہ سے جانا جاتا تھا، مگر اب یہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہے۔ پھر کوئلے سے چلنے والے مختلف منصوبے یہاں کے ماحول کو مزید آلودہ کر رہے ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے تھر میں میاواکی جنگل اگایا گیا ہے۔ تفصیلات عفیفہ نصر اللہ کی اس رپورٹ میں
پشاور کا ایک منفرد ریستوان جہاں ویٹرز صرف ویٹرز ہی نہیں
دبئی کے بعد پاکستان کے شہر پشاور میں بھی نیٹ فلِکس سیریز تھیم ریسٹورنٹ کھل گیا۔ اس منفرد ریسٹورنٹ کی شہر میں ایسی دھوم مچی کے ہاؤس فل ہی ہو گیا۔ دیکھیے نازش خان کے دلچسپ رپورٹ۔
ٹیکسلا کی ماڈل ٹیکسٹائل فیکٹری
پاکستان میں ٹیکسٹائل فیکٹریوں میں آگ لگنے کے کئی دل دہلانے والے واقعات ہو چکے ہیں۔ ٹیکسلا شہر میں ملبوسات بنانے والی یہ فیکٹری البتہ بہتر معیار قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
منگھو پیر کے ‘مقدس‘ مگرمچھ
کراچی کا یہ مزار سلفر کے گرم چشموں اور مگرمچھوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ کچھ مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ چشمے ’شفایاب‘ اور یہ مگرمچھ ’مقدس‘ ہیں۔
پاکستان میں ڈیٹنگ ایپس کا استعمال اور تلخ تجربات
پاکستان میں ڈیٹنگ ایپس کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی رشتہ ایپس میں بھی لوگ دلچسپی لے رہے ہیں۔ تاہم ان ایپس کے استعمال کا تجربہ کیسا رہا ہم پوچھ رہے ہیں لائبہ زینب سے۔ دیکھیے انیق زاہد کی یہ خصوصی رپورٹ اور ساتھ ہی ہمیں بتائیں ان ڈیٹنگ ایپس پر اپنے تجربے کے بارے میں
پاکستان میں کم عمری کی شادیاں اب بھی جاری
سندھ اسمبلی میں 2013ء میں ایک بل پاس کیا گیا تھا جس کے تحت 18 سال سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں کی شادی کرانے پر پابندی ہے۔ اس قانون کے بعد صوبہ سندھ کے شہروں میں تو ایسے واقعات میں کمی ہوئی ہے لیکن گاؤں دیہات میں ایسا اب بھی ہو رہا ہے۔ کرن مرزا کی رپورٹ
پاکستان میں ٹرانس جینڈر بل 2018ء کو تنقید کا سامنا کیوں؟
پاکستان میں ٹرانس جینڈر بل 2018ء کو مذہبی حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟ سارو عمران کے ساتھ ڈی ڈبلیو کا خصوصی انٹرویو
ابا ہوم: پاکستانی مسیحی بچیوں کا مسیحا
پاکستان میں اقلیتوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے لیکن اس کے ساتھ ’ابا ہوم‘ یتیم خانہ جیسی مثالیں بھی ملتی ہیں۔
زیارت کا منفرد تعلیمی ادارہ، جہاں سب کچھ مفت
یہ کہانی ہے صوبہ بلوچستان کے شہر زیارت کے ایک ایسے لڑکے کی، جس کا بنیادی مقصد تعلیم کا حصول ہے۔ وہ معاشرے کی ترقی میں مثالی کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ ایسے مواقع اگر سب کو ہی مل جائیں تو کیا ہی بات ہو۔ رانی واحدی کی رپورٹ
سیلاب متاثرین قلی اپنا بوجھ اٹھانے سے بھی قاصر
پاکستان میں حالیہ سیلابوں کے نتیجے میں ملکی معیشت پر انتہائی برا اثر پڑا ہے جبکہ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں کئی شعبوں سے وابستہ افراد فاقوں تک پہنچ چکے ہیں۔ کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کے قلی اس کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔
پاکستان میں پلاسٹک کی اچھائیاں اور برائیاں
پلاسٹک انڈسٹری کا شمار پاکستان کی اولین ترین انڈسٹریز میں ہوتا ہے. گزشتہ دہائیوں میں اس میں ترقی ہوئی اور کئی اختراعات کی گئیں لیکن اس خطرناک میٹریل کے بے جا استعمال کے نتیجے میں تحفظ ماحول کی کوششوں کو نقصان ہی پہنچا ہے۔ شاہ فہد کی رپورٹ
پاکستان میں بارشوں سے تاریخی ورثہ بھی متاثر
صوبہ سندھ میں سترھویں صدی میں تعمیر کیا جانے والا شاہی محل، کوٹ ڈیجی کا قلعہ اور دیگر عمارتیں بھی مون سون کی بارشوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ان تاریخی عمارتوں کے اطراف میں پانی جمع ہے اور ان تک رسائی ناممکن ہے۔ کرن مرزا کی رپورٹ۔
بلوچستان کے دشت میں بھی سیلاب
پاکستان اور صوبہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح دشت میں بھی سیلاب متاثرین شدید مشکلات حالات کا شکار ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت اور فلاحی تنظیمیں متاثرین کی مدد کی کوشش تو کر رہی ہیں مگر جس بڑے پیمانے پر تباہی وبربادی پھیلی ہوئی ہے، اس میں یہ مدد ابھی تک ناکافی دکھائی دے رہی ہے
شادی کے جوڑے پر لاکھوں لگانے کے بجائے سستا حل
بڑھتی مہنگائی میں بیش قیمت عروسی ملبوسات شادی کا ایک بڑا خرچہ ہوتے ہیں۔ مگر کراچی میں اس کا ایک بہت ہی قابل عمل حل سامنے آیا ہے، جو مقابلتاﹰ بہت کم خرچ بھی ہے اور ماحول کے لیے بھی مفید۔ رافعہ اعوان کی ویڈیو رپورٹ
پاکستان: ہزارہ اور مری کے پہاڑوں کی سیر کراتی ڈولی لفٹیں
یہ ڈولی لفٹیں کسی خطرے سے کم نہیں مگر ذرائع آمدورفت نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین روزانہ بلا خوف ان پر سفر کرتے ہیں۔
پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خواتین سب سے زیادہ مشکل میں
پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے مکانات اور مال مویشی سیلابی پانی میں بہہ گئے۔
استعمال شدہ پانی دوبارہ استعمال کرنے والی ماحول دوست مسجد
یہاں وضو کے لیے استعمال ہونے والے پانی کو ضائع کرنے کی بجائے اسے پودوں کی نشوونما کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
کون جیتے کا یہ معرکہ بابر الیون یا ٹیم انڈیا؟
ایشیا کپ کرکٹ کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کی قومی ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ ویراٹ کوہلی کے بقول بریک کے بعد وہ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کر رہے ہیں لیکن شاداب خان کا کہنا ہے کہ اگرچہ کوہلی اسکور نہیں کر رہے تاہم ان کا خوف برقرار رہتا ہے۔
زندگی بھر کی جمع پونجی سیلاب بہا لے جائے تو؟
پاکستان بھر میں سیلابوں کی وجہ سے تیس ملین سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ لیکن مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ کوئی نہیں جانتا کہ یہ پانی اور کتنے لاکھوں افراد کو کھلے آسمان تلے لے آئے گا۔
پاکستان میں اسٹک لائٹس کے فنکار حکومتی توجہ کے منتظر
اقبال عالم ایل ای ڈی لائٹس، انگاروں اور کیمیکل کے امتزاج سے ایسے رنگ بکھیرتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔
پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں
پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث تباہ کاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
جرمنی سے پاکستان تک موٹر سائیکل پر سفر
ابرار حسن ایک پاکستانی نژاد جرمن شہری ہیں جنہوں نے سن 2020 میں جرمنی سے پاکستان تک موٹر سائیکل پر سفر کر کے نام کمایا۔
نیدرلینڈز میں کرکٹ اور پاکستانیوں کا جوش
روٹر ڈیم میں آج پاکستان کی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کھیل رہی ہے۔ اس وقت روٹرڈیم میں ایک جشن کا سماں ہے، جہاں پاکستان زندہ باد کے نعرے فضاؤں میں گونج رہے ہیں۔
یوکرین جنگ پاکستان کو کیسے متاثر کر رہی ہے؟
یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ لوگوں کی زندگیوں پر بری طرح اثر انداز ہو رہا ہے۔ ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافہ ہوشربا ہے۔ متوسط طبقہ بھی اس صورتحال میں پریشانی کا شکار ہو چکا ہے۔ پاکستان کے حالات بھی دیگر کئی ممالک کی طرح ابتری کی طرف ہی مائل ہیں۔
روایات کو چیلنج کرتے بلوچستان کے مجسمہ ساز
مستونگ سے تعلق رکھنے والے مجسمہ ساز اسحاق لہڑی سخت مخالفت کے باوجود شاہکار مجسمے بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں کئی مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں لیکن یہ اپنے فن کو اور مجسمہ سازی چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہوئے۔ تفصیلات کوئٹہ سے رانی واحدی کی اس رپورٹ میں
تقسیم ہند کی کچھ یادیں، کچھ باتیں
تقسیم ہند کے پچھتر برس مکمل ہونے کے موقع پر ان اندوہناک واقعات کے چشم دید گواہوں کی کیا کیفیات ہیں؟
پاکستان: ’آزادی ایک نعمت ہے جو بڑی قربانیوں کے بعد ملی ہے‘
تقسیم ہند کے بعد بھارت سے پاکستان ہجرت کر کے آنے والے ایک خاندان سے ملوا رہی ہیں ہماری ساتھی کرن مرزا۔
کشمیر: خصوصی آئینی حیثیت کا خاتمہ، تین سال میں کیا کچھ بدلا
بھارتی حکومت کا دعویٰ کیا ہے اور کشمیر کے سیاسی اور عوامی حلقے کیا کہتے ہیں، دیکھیے گوہر گیلانی کی رپورٹ۔
جے مالا: تھر کی ملالہ
جے مالا پاکستانی صوبہ سندھ کے ایک دور دراز علاقے کی پہلی لڑکی ہیں جنہوں نے اپنے اسکول میں خود ایک لائبریری قائم کی ہے۔
پاکستان: سندھ میں صدیوں سے آباد ہندو، اب پرائے کیوں؟
کراچی میں آج بھی متعدد ایسی عمارات موجود ہیں جو ہندو برادری کے تابناک ماضی کی یاد تازہ کرتی ہیں۔ شاہ فہد کی رپورٹ
گھڑ نیزہ بازی بادشاہوں کا کھیل
گھڑ نیزہ بازی پاکستان کا ایک تاریخی و روایتی کھیل شمار کیا جاتا ہےلیکن اب یہ کھیل مقبولیت کھوتا جا رہا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟
پاکستان: لڑکوں کے اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والی لڑکی
کوئٹہ کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والی شہناز بی بی اپنے گاؤں میں لڑکیوں کا اسکول نہ ہونے کی وجہ سے اپنا روپ بدلنے پر مجبور ہوگئی۔ وہ محمد سلیم کے نام سے لڑکوں کے اسکول میں داخلہ لے کر اپنی تعلیم حاصل کرتی رہی۔ شہناز اپنے علاقے میں دیگر لڑکیوں کے لیے ایک اسکول کھلوانے میں کامیاب ہوگئی۔ دیکھیے کوئٹہ سے رانی واحدی کی رپورٹ
ڈانس کے ذریعے دقیانوسی سماجی روایات کو چیلنج کرتی عظمیٰ اشرف
عظمیٰ خود کو ڈانس کے ذریعے کہانیاں سنانے والی کہتی ہیں۔
یہ گلیاں، یہ چوبارہ: رینا ورما کی یادیں تازہ ہو گئیں
75 برس بعد جب گھر واپسی ہوئی تو 90 سالہ بھارتی شہری رینا ورما کا پاکستان میں شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایسا استقبال کہ شاید جس کی توقع وہ خود بھی نہیں کر رہی تھیں۔
ایک پاکستانی نایاب نسل کے چیتوں کا مالک
کراچی کے رہائشی حسن حسین شیروں کے شوقین ہیں۔ ان کے فارم ہاؤس میں نایاب نسل کی ایک مادہ ٹوبی ٹائیگر بھی ہے، جس نے حال ہی میں دو بچوں کو جنم دیا ہے۔ چلیں لیے چلے ہیں آپ کو حسن حسین کے ’سمبا کِنگڈم فارم ہاؤس‘۔
چھوہارہ کیسے بنایا جاتا ہے؟
چھوہارے ہم سب نے ہی کھائے ہیں۔ یہ چھوہارے درختوں پر پک کر تیار نہیں ہو تے ہیں بلکہ کئی مراحل سے گزر کر تیار کیے جاتے ہیں۔ آجکل موسم گرما میں چھوہاروں کی پکائی کا عمل جاری ہے۔چھوہارے کیسے بنائے جاتے ہیں۔ اس بارے میں دیکھتے ہیں کرن مرزا کی رپورٹ۔
پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کےنتائج سنگین ہیں، شیری رحمان
دیکھیے، شیری رحمان کی ڈی ڈبلیو اردو کے ساتھ خصوصی گفتگو۔
بہاولپور کا نور محل: فن تعمیر کا حسین شاہکار
آئیے بہاولپور کے نوابی دور کی پہچان نور محل کی سیر کرتے ہیں!
کشمیر کی سولر کار کا جادو
برقی اور شمسی توانائی کے امتزاج سے کشمیر میں ایسی کار تیار کی گئی ہے، جو ماحول دوست ہے اور ایندھن کی بچت بھی کرتی ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 1
اگلا صفحہ