امریکی سپریم کورٹ میں ایک ایسا کیس زیر سماعت ہے جو اس بات کا تعین کرے گا کہ مقبول ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے گی یا نہیں۔ اگر اس ایپ کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس 19 جنوری تک اپنی اس ایپ کو فروخت کر دیتی ہے تو وہ اس پابندی سے بچ سکتی ہے۔ اس تناظر میں بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی حکام ایلون مسک کو ٹک ٹاک کا امریکی حصہ فروخت کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔