دنیا بھر میں پولیس یہ اندازہ لگانے کے لیے کمپیوٹرز سے مدد لیتی ہے کہ کیسے جرائم متوقع ہو سکتے ہیں اور کون لوگ جرم مکر سکتے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے اس طرح ایک معاشرہ جنم لے گا جہاں جرائم کو جڑ سے ہی ختم کیا جا سکے گا، لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ’پریڈکٹیو پولیسنگ‘ کا کچھ فائدہ نہیں بلکہ الٹا اکثر اقلیتیں اس کا نشانہ بنتی ہیں۔ لیکن ایسا کیوں؟